حکومت کا رپورٹ کارڈ پارلیمان سے قبل آرایس ایس ایک کے سامنے پیش ہوتا ہے: اشوک گہلوت

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2019, 11:33 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،17؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی)  بی جے پی حکومت آرایس ایس کے اشارے پرکام کر رہی ہے۔ حکومت کا رپوریٹ کارڈ پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے سے قبل آر ایس ایس سربراہ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ بی جے پی حکومت کے دور میں ملک کی جمہوریت و آئین پر خطرہ منڈلا رہا ہے، ووٹ کی طاقت کے استعمال سے جمہوریت کو بچانے کا یہی وقت ہے۔ یہ باتیں راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بدھ کے روز کہیں۔ وہ یہاں راجیو گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندں سے بات کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 70سال تک ملک میں جمہوریت کو قائم رکھا اور ملک کے ٹکڑے نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی خود راشٹرواد کا مکھوٹا ڈال کرمخالف پارٹیوں کو ملک دشمن قرار دے رہے ہیں۔ نریندرمودی ملک کے فوجیوں کی بہادری اور قربانیوں کو نیز سائنسدانوں کی کامیابیوں کا سہرا اپنے سر باندھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تشہیر میں بی جے پی حکومت اپنے مینی فیسٹو میں اپنے وعدوں کے بارے میں، اپنے منصوبوں کے بارے میں نیز معیشت کی بہتری کے بارے میں کیا اقدام کرے گی؟ اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں بولتے ہیں، صرف جذباتی موضوعات پر بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ پرانی جذباتی باتوں کو اچھال کر انتخابات جیتتے آئی ہے۔

اس موقع پر اشوک گہلوت نے مزیدکہا کہ سپریم کورٹ، سی بی آئی، الیکشن کمیشن، یو پی ایس سی، سی اے جی جیسے دیگر آئینی ادارے خطرے میں آگئے ہیں۔ ہندوستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ سپریم کورٹ کے جج حضرات باہر آکر پریس کانفرنس لئے اور بی جے پی حکومت کوملک کے لئے خطرہ قرار دیا۔

آر بی آئی، ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی اوراین ایس ایس او جیسے اداروں کی آزادی کو چھین لیا گیا ہے۔ ان تمام اداروں کے استعمال سے حزبِ مخالف لیڈران کوٹارگیٹ کیاجارہا ہے، جوغیرآئینی، غیرجمہوری اورغیراخلاقی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ممبئی کانگریس کے صدر ایکناتھ گائیکواڑ، نائب صدر اور سابق ایم ایل اے چرن سنگھ سپرا، نائب صدر کنور سنگھ راجپوت موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...