منڈگوڈ کا بس اسٹانڈ تالاب میں تبدیل؛ مسافروں کی جان خطرے میں : عوامی نمائندے، افسران اور ٹھیکدار خاموش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th July 2018, 7:10 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ  :19/جولائی (ایس اؤ نیوز )منڈگوڈ کے عوام کی دیرینہ مانگ ہائی ٹیک بس اسٹانڈ کو ریاستی حکومت نے جب  ہری جھنڈی دکھائی اور ٹھیکدار نے بس اسٹائنڈ کے ایک کنارے سے کام بھی شروع کیا تو عوام کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا کہ چلو خواب کی تعبیر بہت جلد پوری ہورہی ہے،  مگر ٹھیکدار ایک بڑا گڑھا کھود کر غائب ہوگیا ہے اور  اس گڈھے میں اب بارش کا پانی جمع ہوجانے سے یہ کنارہ  تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے اور  مسافروں اورعوام کے لئے موت کا کنواں ثابت ہورہا  ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق منڈگوڈ اور یلاپور بس اسٹانڈ کا ٹھیکہ ایک کانٹراکٹر کو ملا ہے۔ منڈگوڈ میں وزیر نے کام کا افتتاح کرتے ہی ٹھیکدار نے کام شروع کرنے کے لئے اتنا بڑا گڑھا کھودا کہ وہ چھوٹے سے تالاب میں منتقل ہو گیا، مگر بارش کے بعد یہ گڈھا  مسافروں اور عوام کے لئےموت کی دعوت دے رہاہے۔گڑھے میں جہاں بارش کا پانی ٹھہرا ہے  وہیں بڑی مقدار میں کچروں کا ڈھیر بھی  جمع ہوگیا ہے۔مسافروں کی طرف سے زیادہ تر یہی شکایت سنی جارہی ہے کہ رات کے اوقات میں کوئی انجان مسافر پیشاب وغیرہ کے لئے ادھر چلاگیا تو لوٹنے کی کوئی امید نہیں ہے، اس کی وجہ سے  انسانوں اور جانوروں کی جان بھی جا سکتی ہے۔

 انجان مسافر یا عوام بھول کر بھی ادھر گئے تو بچ کرنکلنا محال ہے ، روزانہ سیکڑوں طلبا ، مسافر اور عوام کے لئے خطرے کی گھنٹی بجارہاہے۔ اس سے پہلے بھی منڈگوڈ کا بس اسٹانڈ گندگی کے لئے بدنام تھا ۔  اس پر یہ ٹھیکدار کی غفلتی عوام کی بے چینی میں اضافہ کررہی ہے،کچرا جمع ہونے سے مچھروں کی بھرمار ہوگئی ہے اور بدبو کی وجہ سے مسافروں کے لئے کھڑے رہنا  محال ہوگیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔لوگوں نے ہائی ٹیک بس اسٹانڈ کی خواہش کی تھی مگر اب بس اسٹانڈ کے ابتر حالات دیکھ کر کف افسوس مل رہے ہیں۔  یہ سب حالات دیکھتے ہوئے  ٹھیکدار کی خاموشی سے ناراض عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ متعلقہ محکمہ کے افسران اور عوامی نمائندے اس طرف توجہ دے کر ضروری اقدام کریں اور ٹھیکدارسے بات کرتے ہوئے ہونے والے نقصانات سے بچایا جائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...