سعودی عرب : سمندر میں چلتے اونٹوں کی تصویر نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2019, 5:26 PM | خلیجی خبریں |

 ریاض،28اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کے ایک دستاویزی فلم ساز نے مملکت کے جنوب میں عسیرکے سمندر میں سے اونٹوں کے گذرنے والے ایک قافلے کے مناظرکواپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ سمندر سے گذرتے اونٹوں کی تصاویر اور حیرت انگیز مناظر نے دیکھنے والوں کو بھی حیرت میں متبلا کردیا ہے۔فوٹو گرافر ماجد عون الاحمری کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم ہے اور اونٹوں کی لمبی قطار میں سمندر کے پانی سے گذرنے کی تصویر نے مصور کی فن کارانہ مہارت، سعودی ثقافت اور قدرت کی صناعی اور کاری گری کی عکاسی ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پرالاحمری کی اونٹوں کے گذرنے کی تصویر کو قدرت کا ایک حسین شاہکار اور آرٹ کا ایک عمدہ نمونہ قرار دیا جا رہا ہے۔سعودی دستاویزی فلم ساز ماجد عون الاحمری نے اپنی تصوریرکے ذریعے اپنے سوشل میڈیا پراپنے مداحوں کی توجہ اس تصویر کے ذریعے اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع عسیر کے سمندر میں اونٹوں کے ایک لمبی قطارمیں گذرنے کے منظر نے خود مجھے بھی مبہوت کیا۔ یہ اونٹ ایک ترتیب کیساتھ چل رہے تھے۔ مانجروف نامی ایک درخت کو کھانے کے لیے وہ بہت محتاط انداز میں چلتے تھے کہ کہیں پانی میں گر نہ جائیں۔ بلا شبہ اونٹ خدا کی عظمت کی نشانیوں اور اس کی قدرت کاری گری کی علامت ہے۔الاحمری نے 9 سال قبل اپنی پیشہ ورانہ فوٹو گرافی کا آغاز کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ عسیر خطہ سیاحت کی ترقی کی طرف گامزن ہے۔ اس علاقے کے قدرتی حسن کو اجاگر کرنے کے لیے دستاویزی فلموں پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ساحل اور سمندر پر بہت سے دستاویزی کام کیے ہیں۔ ان میں سب سے اہم فلم ہے۔ یہ ایک مشہور جزیرے کی کہانی ہے جسے عسیر کے ساحل پر دستاویز کیا گیا۔ عسیر کے 23 جزیرے ہیں جن میں سے بہت کم دیکھے گئے ہیں۔ میں نے اپنی دستاویزی فلموں میں ان کا تعارف کرایا۔ایک سوال کے جواب میں عوان الاحمری کا کہنا تھا کہ میرے لیے خاموش تصویر کی کوئی اہمیت نہیں چاہے وہ کتنی خوبصورت کیوں نہ ہو۔ میں ایسی تصاویر کی تلاش میں رہتا ہوں کو اپنے دیکھنیوالوں کو کوئی پیغام دے سکیں، انہیں معلومات فراہم کریں، انہیں غور فکر کی دعوت دیں، ان میں کوئی ثقافتی یا سیاحتی کشش پائی جائے۔میں ان علاقوں میں سیاحتی فلموں کے لیے مناظر کی تلاش میں رہتا ہوں۔ ان مقامات اور مناظر کی کھوج میں رہتا ہوں جو منظرعام پرنہیں آئے۔عسیر میں ثقافتی تنوع اور کثرت کو دیکھتے ہوئے بہت سے مقامات ابھی دریافت کرنے باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سیاحوں کی سہولت کے لیے دستاویزی فلموں میں انگریزی ترجمے کے ذریعے رہ نمائی کی سہولت فراہم کروں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...