غلامی کے خلاف مہم چلانے والے ’نیویارک ٹائمز‘ کا مالک خود غلاموں کا مالک نکلا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2020, 6:20 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) چند ہفتے قبل امریکہ میں ہونے والے فسادات میں ایک سیاہ فام افریقی جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد اخبار"دی نیویارک ٹائمز" نے تمام وفاقی رہ نماؤں اور سابقہ امریکی صدور کے جن کے پاس غلام تھے کے خلاف ایک جنگی مہم چلائی تھی۔ اخبار نے غلام رکھنے والے سابق امریکی صدور کے ملک بھر میں‌ موجود مجسمے مسمار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب پرتشدد مظاہروں میں مظاہرین نے کئی سابق امریکی صدور کے مجسمیں اور ان کی یادگاریں مسمار مسمار کر دی تھیں۔

لیکن حال ہی میں اخبار'نیویارک پوسٹ' میں تفصیلی تحقیقاتی مضمون شائع ہوا ہے جس میں فاضل مضمون نگار نے انکشاف کیا ہے کہ "نیو یارک ٹائمز" کے مالکان بھی غلام رکھتے اور ان کی خریدو فروخت کرتے تھے۔ اس خاندان نے امریکی کنفیڈریشن کی حمایت کی تھی اور امریکہ میں ہونے والی خانہ جنگی میں بھی حصہ لیا تھا۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق اوکس سلزبرجر خاندان جو نیو یارک ٹائمز کا مالک تھا اس کے اپنے غلام تھے۔ انیسوی صد میں‌یہ خاندان امریکہ کی کنفیڈریشن کا بھی حامی اور ہمدرد سمجھا جاتا تھا۔

نیویارک پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ اوکس سلزبرجر کنبہ کا غلامی اور کنفیڈریسی کا رشتہ ایڈلوف اوکس اور اس کی والدہ برتھا لاوی اوکس سے تھا۔ 1893 میں اخبار خریدنے کے بعد اوکس نے نیو یارک ٹائمز پر خاندانی ملکیت کا آغاز کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی والدہ کے گھر میں غلام تھے اور انہوں نے خانہ جنگی میں حصہ لیا تھا۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے یہودی تارکین وطن برتھا لاوی اوکس (والدہ) خانہ جنگی سے قبل کئی سالوں سے مسیسیپی کے نچیز میں اپنے چچا جان مائر کے ساتھ مقیم تھیں۔ نیویارک پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ تقریبا 70 سال قبل جمع ہونے والے خاندانی شجرےسے انکشاف ہوتا ہے کہ مائر نے لیوی سے اپنی کنیت بدل لی تھی۔انیسٹری ڈاٹ کام پر شائع 1860 کے غلام مردم شماری کے شیڈول کے مطابق مائر کے پاس پانچ غلام تھے۔

ان غلاموں کے نام شامل نہیں تھے لیکن مردم شماری میں بتایا گیا ہے کہ تین خواتین اور دو مرد جن کی عمریں 23 سے 70 سال کے درمیان تھے اس خاندان کے گھر میں غلام تھے۔ مورخ اور مصنف رابرٹ روزن نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ مایر خاندان کے لیے اس خاندانی دولت اور اس حقیقت کی نظر میں غلام رکھنا معمولی بات ہوگی کیونکہ مائر اور اس کی اہلیہ کے 14 بچے تھے۔

اسی عرصے کے دوران برٹا لیوی اوکس کنفیڈریسی میں اسٹیورٹ گرلز کلاس بنیں اور سنہ 8 190 میں ان کی وفات کے بعد کنفیڈریسی کا جھنڈا اس کے تابوت کے پار رکھ دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...