آئندہ سات مہینے یوپی کانگریس کے مستقبل کے لئے فیصلہ کن: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2021, 11:24 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ،18؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اگلے سات مہینے اترپردیش کانگرسی کے شاندار مستقبل کے لئے کافی اہم ہیں اور یہ فیصلہ کن ثابت ہونے والے ہیں۔ اپنے تین روزہ دورے کے اختتام سے قبل انہوں نے کانگریس کے عہدیداروں، سابق اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، فرنٹل تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات میں واضح کیا کہ ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں سبھی اہم فیصلوں میں تنظیمی اہمیت ہر حال میں لازمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آنے والے سات مہینے یوپی کانگریس کے شاندار مستقبل کے لئے کافی اہم اور فیصلہ کن ثابت ہونے والے ہیں۔ کانگریسیوں کو خود کے سیاسی افتخار اور احترام کے لئے کمر کستے ہوئے عوامی تحریک کی پہچان کے ساتھ تنظیم کو کھڑا کرکے حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنی ہوگی۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ پارٹی اپنی مضبوطی کے ساتھ بے تحاشہ مہنگائی، ریاست میں بے قابو ہو رہی بے روزگاری، کھیت، مزدوروں، درمیانے کسانوں کی حالت اور ریاست میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے تشدد، جرئم اور سرکاری بدعنوانی کو ایجنڈا بنا کر پختہ حکمت عملی کے ساتھ ریاست کے تمام بلاکوں اور نیائے پنچایتوں پر لڑائی جاری رہے، جس کا سارا خاکہ تیار ہے۔

انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ کانگریس اپنی مضبوط نظریات کے سپاہیوں کے دم پر آنے والے اسمبلی انتخابات میں بہت ہی شاندار جیت درج کرنے جا رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اصلی لڑائی بوتھ پر ہے۔ اس لئے ریاست کے آنے والے اسمبلی انتخاب میں لڑنے کے خواہش مند لیڈروں کو سب سے پہلے اپنے علاقے میں بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی علاقائی مسائل کے علاوہ ریاستی قیادت کے ذریعہ دیئے جا رہے پروگراموں اور تحریکات کو لے کر بوتھ سطح پر پہنچ کر کارکنوں کی مضبوط فوج تیار کرنی ہوگی۔

اترپردیش کی انچارج نے کانگریس پارٹی کے سابق اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور سابق ضلعی صدور سے خطاب کرتے ہوئے ضروری ہدایات دیں کہ تنظیم کی تعمیر میں ان کے تجربات کو شامل کرنے کے ساتھ ہی موجودہ نوجوان کارکنان، لیڈروں کے جوش کو بھی بنیاد بنا کر تنظیم کی تعمیر اور جدوجہد کے عمل کو اب اور رفتار دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی خصوصاً نئے نوجوان ووٹروں اور خواتین کو پارٹی سے جوڑنے کی مہم تیز کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل پر اب جارح حکمت عملی اپنانے کا مناسب وقت آگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...