ابھی ’بلندی‘پر پہنچنا باقی ہے: امت شاہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2019, 10:10 PM | ملکی خبریں |

 نئی دہلی13جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  مرکز میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی رکنیت مہم شروع کرنے والی ہے اور پارٹی اپنے تنظیمی انتخابات کے لئے کاروائی شروع کرے گی۔ اسی کے ساتھ ہی بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بھلے ہی بی جے پی نے 303 سیٹیں جیت لی ہوں لیکن ابھی’بلندی‘پر پہنچنا باقی ہے/ بی جے پی کے قومی عہدیداروں کے اجلاس میں امت شاہ نے یہ بات کہی۔ تنظیمی انتخابات کی کاروائی مکمل ہونے تک شاہ کے پارٹی صدر بنے رہنے کا امکان ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری بھوپندر یادو نے جمعرات کو بتایا کہ بی جے پی کے قومی عہدیداروں کے اجلاس میں تنظیمی انتخابی عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شاہ کی صدارت والی میٹنگ میں پارٹی کی ریاستی یونٹ کے جنرل سکریٹریوں اور ذمہ داروں نے حصہ لیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سیکرٹری جنرل بھوپندر یادو نے اجلاس میں شاہ کی گئی تقریر کے اقتباس شیئر کئے۔ یادو نے کہا کہ پارٹی صدر نے تنظیم کے عہدیداروں سے کہا کہ 2019 میں 303 سیٹیں جیتنے کے بعد بھی پارٹی اپنے انتخابی کارکردگی کے لحاظ سے بلندی تک نہیں پہنچ پائی ہے۔ یادو نے امت شاہ کو حوالے کرتے ہوئے کہا کہ نئے علاقوں اور سماج مختلف گروپوں کے درمیان پارٹی کی مزید توسیع کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...