پٹنہ میں پھر قتل، نظم و نسق پر سوالیہ نشان،ہندودوست کی والدہ کے انتم سنسکار میں شامل ہونے گئے علاؤالدین کا قتل

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2021, 10:48 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ ،15؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) پولیس کے ذریعہ انڈگو اسٹیشن ہیڈ روپیش سنگھ کے قتل کا معاملہ حل بھی نہیں کیا گیا کہ پٹنہ میں دن دہاڑے ایک اور قتل ہوگیا۔مجرموں نے ایمبولینس کے مالک علاؤالدین کو سر میں گولی مارکر فناکے گھاٹ کے اتار دیا قتل کا یہ کیس تھانہ سلطان گنج کے تحت گلابی گھاٹ کا ہے۔ علاؤالدین اپنے ہندودوست راہل کی والدہ کے آخری رسومات میں شرکت کے لئے گیاتھا۔

اسی اثناء ایک اسکوٹی پر سوار دو مجرم آئے،گھاٹ کے قریب کھڑے علاؤالدین کے پاس جاکر سر میں گولی مار کر آسانی سے فرار ہوگئے۔ جب قریب موجود لوگ کچھ سمجھ سکتے تھے ، مجرم اسکوٹی سے تیزی سے فرا رہوگئے ۔40 سالہ علاؤ الدین کئی سالوں سے پی ایم سی ایچ کیمپس میں متحرک تھا، وہ خود ایک نجی ایمبولینس چلایا کرتا تھا ۔وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کیمپس کے ایک کوارٹر میں قیام پذیر تھا۔ کیوں اور کس نے اسے مارا؟ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔قتل کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ سلطان گنج کی پولیس ٹیم گلابی گھاٹ پہنچی۔ کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج ڈھونڈرہی ہے ، اگر سی سی ٹی وی فوٹیج مل گیاتواس سے ملزمان کی گرفتاری میں آسانی ہوگی ۔ دوسری طرف پٹنہ شہر ایس پی ایسٹ جتیندر کمار کے مطابق علاؤالدین کیخلاف بہت سے فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔ ان میں سے 4 تھانہ پیربھور میں درج ہیں ، جن میں بھتہ خوری ، اسلحہ ایکٹ ، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات ہیں۔ اس کی کئی لوگوں سے رنجش بھی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...