ترکی جس فوجی حل کا خواہاں ہے اس سے مصائب بڑھیں گے: قرقاش

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th June 2020, 7:08 PM | عالمی خبریں |

 دبئی،۱۱/جون (آئی این ایس انڈیا) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ انقرہ لیبیا میں جس عسکری حل کے لیے کوشاں ہے وہ لیبیا کے عوام کے مصائب کو طول دے گا،اور یہ بین الاقوامی اتفاق رائے کے مخالف ہے۔

جمعرات کے روز ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیبیا کے حوالے سے مصری منصوبہ، لیبیا میں امن و استحکام کی واپسی کے لیے عرب اور بین الاقوامی سیاسی عمل کی ٹھوس بنیاد بن چکا ہے۔اماراتی وزیر نے زور دیا کہ ان کا ملک لیبیا میں فوری فائر بندی اور سیاسی راستے کو متحرک کرنے کے لیے قاہرہ کی کوششوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

اس سے قبل مصر اور امارات نے بدھ کے روز باور کرایا کہ لیبیا میں صرف سیاسی حل ہی واحد قابل قبول راستہ ہے۔ دونوں ملکوں نے لیبیا میں عسکری کارروائیوں کے روکنے اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔مصر اور امارات نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتوں کی حمایت یافتہ مسلح جماعتیں لیبیا کے شہر سرت میں عوام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ یاد رہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ہفتے کے روز ایک سیاسی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد لیبیا میں معمول کی زندگی کی طرف واپسی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ السیسی نے بحران کے حل کے لیے عسکری آپشن کو پکڑے رہنے سے خبردار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی حل اس بحران کے حل کا واحد راستہ ہے۔ یہ منصوبہ ’اعلانِ قاہرہ‘ کے نام سے سامنے آیا ہے۔ منصوبے میں زور دیا گیا ہے کہ لیبیا کی یک جہتی کے حوالے سے تمام تر بین الاقوامی قرار دادوں اور پیر 8 جون سے فائر بندی کا احترام کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...