کیا بھٹکل سمیت ضلع شمالی کینرا کے عوام کولاک ڈاون سے چھوٹ ملے گی ؟ اگلے دو دنوں میں گرین زون میں شمار ہونے کے پورے امکانات؛ کیا لاک ڈاؤن کی چابی ہیبار کے ہاتھ میں ہے ؟

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2020, 2:45 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل29؍اپریل (ایس او نیوز)کووِڈ 19پوزیٹیو معاملات میں کمی آنے کے بعد ریاستی حکومت نے 13اضلاع کو گرین زون زمرے میں رکھ دیا اور وہاں پر عام زندگی کے معمولات جاری کرنے کی شرطیہ چھوٹ دے دی جس سے ان اضلا ع کے عوام راحت محسوس کررہے ہیں۔ حالانکہ اہم ذرائع سے پتہ چلاہے کہ ہ چھوٹ 3مئی تک ہوگی اور اگلے اقدامات مرکزی حکومت کے آئندہ منصوبے کے مطابق ہی ہونگے جس کا اعلان دو تین دن میں ہوسکتا ہے۔ البتہ جن علاقوں میں  یہ چھوٹ دی گئی ، وہ بھلے ہی  تھوڑے عرصے کے لئے ہی ہو،  عوام کو لمبے لاک ڈاؤن کی مشکلات سے کچھ تو راحت کی سانس نصیب ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بھٹکل سمیت دیگر ایلّو زون والے علاقوں میں لاک ڈاون کو چھوٹ دینے کے تعلق سے  ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے، مگر توقع ہے کہ اگلے دو ایک دنوں کے اندر فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

ایلّو زون والے بھٹکل میں کیا ہوگا :   بتایا جارہا ہے کہ   ’ایلّو زون‘ والے8 اضلاع پر وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے خو د فیصلہ نہ کرتے ہوئے اسے وہاں کے انچارج وزیروں کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے اور  اس ضمن میں ریاستی چیف سیکریٹری ٹی ایم بھاسکر نے ہدایات جاری کردی ہیں۔اس فیصلے سے بہت سے لوگوں کو تعجب ہورہا ہے کہ آخر ریاستی حکومت نے اتنے حساس معاملے کو ضلع انچارج وزیروں کی صوابدید پر کیوں چھوڑ دیا ہے۔اچانک ملک میں لاک ڈاؤن کیے جانے سے زندگی کے ہر شعبے میں اقتصادی اور معاشی بحران کی سی کیفیت پید اہوگئی ہے۔پھر بھی بڑی کمپنیاں ’ورک فرام ہوم‘ کے ذریعے اپنا کاروبار سنبھال رہی ہیں۔ کارخانوں کو بعض شرائط کے ساتھ معمول کے مطابق کام شروع کرنے کے احکام دئے جارہے ہیں۔ لیکن بڑا مسئلہ چھوٹے کاروباراور روزانہ محنت مزدوری کرکے روزی کمانے والوں کا ہے۔ ایسے میں لاک ڈاؤن میں چھوٹ دینے یا پھر نہ دینے سے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔ اس لئے اس کا فیصلہ حکومتی سطح پر ہی ہونا ضروری تھا۔لیکن لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے مسئلے کو لے کر خود وزیر اعلیٰ کا ذہن صاف نہیں ہے۔ اور وہ الجھے ہوئے فیصلے کرنے لگے ہیں۔

چونکہ ضلع شمالی کینرا بھی آرینج زون سے اب ایلّو زون میں آچکا ہے، اس لئے یہاں کے بارے میں فیصلہ کرنے یا دوسرے الفاظ میں لاک ڈاؤ ن کا تالا کھولنے یا نہ کھولنے کااختیار ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار کے ہاتھ میں ہے۔

 وزیر موصوف نے ابھی چند دن پہلے ہی اس ضلع کا چارج سنبھالا ہے ایسے میں  لاک ڈاؤن کی چابی ہاتھ میں دے کر ان کے لئے ایک بڑا سخت امتحان کھڑا کردیا گیا ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا اپنے الجھن بھرے فیصلوں کی پوری ذمہ داری خود کے سر لینے سے کترا رہے ہیں اور اس کا ٹھیکرا کچھ او رلوگوں کے سر بھی پھوڑ دینا چاہتے ہیں۔کیونکہ وزیر اعظم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں انہوں نے خود ہی لاک ڈاؤن کو 3مئی سے بھی آگے بڑھانے کی مانگ کی تھی۔لیکن دوسری طرف لاک ڈاؤن کو مزید آگے بڑھانے سے عوام کے اندر مخالفت کے جذبات بھڑکنے کا اندیشہ دیکھ کر جہاں کام بالکل آسان تھا وہاں پر خود ہی انہوں نے فیصلہ لے لیااور پھر جہاں تھوڑی سی الجھن پیداہورہی تھی، اسے انچارج وزیروں کے سر باندھ دیا۔اب ہیبار کے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں 3مئی سے قبل دکانیں کھولنے اور زندگی کے معاملات شروع کرنے کی اجازت دی جائے یا پھر مرکزی حکومت کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے 3مئی تک لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کو یونہی برقرار رکھا جائے۔ضلع کے عوام ہیبار کے اگلے قدم پر نظر جمائے انتظار کررہے ہیں۔

ڈی سی کا بیان:   ضلع شمالی کینرا اس وقت  ایلّو زون میں ہے اور اگلے دو ایک دنوں میں گرین زون میں جاسکتا ہے۔ ایسے میں ضلع میں دکانیں اور کاروباری اداروں کو اوپن کرنے کے تعلق سے ریاستی حکومت کو فیصلہ کرنا ہے جس کے تعلق سے ضلع انچارج وزیر بہت جلد اعلان کریں گے۔ اس بات کی اطلاع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا پوزیٹیو کے 11 معاملات سامنے آئے تھے جس میں سے دس شفاء یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ ابھی صرف ایک نوجوان ہی کاروار پتنجلی اسپتال میں ایڈمٹ ہے اور چودہ دنوں بعد اس کی بھی پہلی رپورٹ نیگیٹو آچکی ہے اور دوسری رپورٹ کا انتطار ہے۔ ڈی سی نے مزید  بتایا کہ اُن  معاملات کو چھوڑ کر  بھٹکل یا ضلع  میں کہیں پر بھی کورونا کے کوئی تازہ معاملات نہیں ہیں۔

بھٹکل میں ایک اور خاتون کورنٹائن سینٹر سے  آزاد:  کورونا سے شفاء یاب ہوکر جن لوگوں کو بھٹکل کے ایک ہوٹل میں کورنٹائن  کیا گیا تھا، اُن میں سے کل منگل تک  جملہ سات لوگوں کو  گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی، آج ایک اور خاتون کی رپورٹ نیگیٹو موصول ہونے پر اُسے بھی گھر جانے کی اجازت دی گئی، اس طرح اب بھٹکل کورنٹائن سینٹر میں ایک حاملہ خاتون اور ایک نوجوان کورنٹائن میں ہے، جبکہ حاملہ خاتون کا شوہر کاروار پتنجلی اسپتال میں روبہء صحت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...