پارلیمنٹ میں اٹھا کسانوں کی موت کا معاملہ، ’انصاف چاہئے‘ کے نعرے بلند، کانگریس-ڈی ایم کے کا واک آؤٹ

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 1:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا کے تیسرے دن بھی پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ جاری ہے۔ کسانوں کے مسئلہ پر حزب اختلاف کی جانب سے لگاتار آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے زرعی قوانین کے دوران کسانوں کی اموات کا معاملہ اٹھایا۔ جبکہ دیگر ارکان پارلیمنٹ نے وقفہ سوالات کے دوران ’ہمیں انصاف چاہئے‘ کے نعرے بلند کیے۔

ادھر، راجیہ سبھا میں بھی شدید ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ جس کے سبب ایوان کی کارروائی کو 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ وقفہ سوالات کے درمیان کانگریس اور ڈی ایم کے کے ارکان پارلیمننٹ نے لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا۔

قبل ازیں، حزب اختلاف کے ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں بھی احتجاج کیا۔ گاندھی کے مجسمہ کے سامنے کئے گئے اس احتجاج میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی شرکت کی اور حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی ہوئی۔ اس دوران حزب اختلاف کے ارکان نے 12 راجیہ سبھا کے ارکان اسمبلی کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

راجیہ سے تعلق رکھنے والے حزب اختلاف کے جن ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ہے وہ پارلیمنٹ کے احاطہ میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ سرمائی اجلاس سے معطل شد ہ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈولا سی نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ارکان کی معطلی اکثریت کی حامل حکومت کے تکبّر کو نمایاں کرتی ہے۔ یہی لوگ جب حزب اختلاف میں تھے تو پارلیمنٹ کی کارروائی میں رخنہ اندازی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی تک ان کا دھرنا جاری رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...