نظام انصاف کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کیا جانا ضروری: چیف جسٹس این وی رمنا

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2021, 12:03 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن نے عدالت کی عمارتوں کو انصاف کے حق کی آئینی گارنٹی کی یقین دہانی کو زندہ علامت قرار دیتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ اگر نتائج کے لئے ملک کے نظام انصاف کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کے ایڈیشنل کورٹ کمپلکس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان میں عدالتیں ابھی بھی خستہ حال ڈھانچے میں کام کرتی ہیں، جس سے انہیں اپنے کام کو اثر انگیز طریقے سے کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

چیف جسٹس نے نظام انصاف کی مضبوط بنیاد کو ملک کی ترقی کے لئے ضروری بتایا اور مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو سے پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں نیشنل جوڈیشل انفراسٹرکچر اتھارٹی آف انڈیا (این جے آئی اے آئی) بنانے کی تجویز کو قانونی حمایت دینے کے لئے کہا ہے۔ جسٹس رمن نے کہا کہ ’’قانون کی حکمرانی کے ذریعہ حکومت کسی بھی معاشرے کے لیے عدالتیں انتہائی اہم ہیں۔ عدالت کی عمارتیں صرف اینٹوں اور دیگر مواد سے بنی عمارتیں نہیں ہوتیں، یہ انصاف کے حق کی آئینی ضمانتوں کو زندہ دلاتی ہیں۔ ‘‘

جسٹس رمن نے کہا کہ ’’عدالتیں کسی بھی معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہیں جو قانون کی حکمرانی سے چلتی ہیں۔ عدالت کی عمارتیں صرف اینٹوں اور دیگر سامان سے بنی عمارتیں نہیں ہوتیں، یہ انصاف کے حق کی آئین گارنٹی کی یقین دہانی کراتی ہیں‘‘۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق کچھ باتیں مشترک کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں عدالتی افسران کی کل منظور شدہ تعداد 24280 ہے، جبکہ دستیاب کورٹ ہالز کی تعداد 20143 ہے۔ ان میں سے 620 کرائے کے ہال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم 26 فیصد کمپلیکس میں خواتین کے الگ بیت الخلا نہیں ہیں جبکہ 16 فیصد مردوں کے بیت الخلا نہیں ہیں۔ صرف 54 فیصد کورٹ کمپلیکس میں پینے کے صاف پانی کی سہولت ہے۔ محض پانچ فیصد عدالت کمپلیکس میں بنیادی طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف 27 فیصد عدالتی کمروں میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کے ساتھ جسٹس کے پاس کمپیوٹر سہولت ہے۔ حیران کی بات ہے کہ جوڈیشل انفراسٹرکچر میں بہتری اور رکھ رکھاؤ کا نظام اب بھی ایڈہاک اور غیر منصوبہ بند طریقے سے کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...