ہرمن پریت کی کپتانی اننگز ؛ ہندوستانی خاتون ٹیم نے دی سری لنکا کو شکست ؛ پانچ میچوں کی سریز میں شاندار کامیابی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th September 2018, 7:35 PM | اسپورٹس |

کاتونائکے(سری لنکا) ،25؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز)   کپتان ہرمن پریت کور کی طوفانی نصف سنچری  کی مدد سے ہندوستانی خاتون ٹیم نے منگل کو یہاں پانچویں اور آخری ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں میزبان سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-0 سے جیت لی۔

ہرمن پریت نے 38 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 63 رن بنائے اور نوجوان جیمما روڈرگس (31 گیندوں پر 46 رن) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 75 رن جوڑ کر ٹیم کو ابتدائی جھٹکوں سے نکالا۔یہ شراکت ٹوٹنے کے بعد حالانکہ ہندوستانی اننگز بکھر گئی اور پوری ٹیم 18.3 اوور میں 156 رن پر آؤٹ ہو گئی۔لیکن ششی کلا سریوردھنے اور انوشی پریدرشنی نے نہایت بہترین گیند بازی کرتے ہوئے  تین تین وکٹ لے کر اپنی ٹیم کو واپسی  دلائی۔

 سری لنکائی بلے بازوں کے لیے یہ ہدف کافی چیلنج بھراتھا۔ہندوستانی گیند بازوں نے بھی کفایتی گیند بازی کی اور سری لنکا کی پوری ٹیم کو 17.4 اوور میں 105 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

سری لنکا کی جانب سے انوشکا سنجیونی نے سب سے زیادہ 29 رن بنائے۔لیگ اسپنر پونم یادو ہندوستان کی سب سے زیادہ کامیاب بولر رہی۔انہوں نے 18 رن دے کر تین وکٹ لئے۔آف اسپنر پرتیبھا شرما (18 رن دے کر دو) اور بائیں ہاتھ کی اسپنر رادھا یادو (14 رن دے کر دو) نے ان کا اچھا ساتھ دیا۔ہندوستان اس طرح سیریز کے تمام میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ ہندوستان نے ون ڈے سیریز میں بھی 2-1سے جیت درج کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...