مسجد حرام میں موسلادھار بارش کے دوران سب معمول کے مطابق

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2021, 12:57 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 29؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  الحرم المکی نے بروز منگل نمازیوں اور معتمرین کا استقبال موسلا دھار بارش سے کیا۔ اس موقع پر فرزندان توحید نے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر اللہ سے گڑ گڑا کر دعائیں کیں۔ اطمینان اور سکون سے لبریز فضا میں نمازیوں نے رمضان المبارک کے وسط میں اللہ سے خوب دلجمعی کے ساتھ گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں۔ بارش تھمنے کے بعد صفائی کے چار ہزار اہلکاروں نے دو سو نگران اور کنڑولرز کی قیادت میں حرم مکی میں مطاف کا صحن، نماز کی جگہ سمیت تمام داخلی اور خارجی راستوں سے پندرہ منٹ کے ریکارڈ عرصے میں بارش کا پانی صاف کر دیا۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے المسجد الحرام میں برسنے والی غیر معمولی بارش کے منفی اثرات سے مسجد حرام کا قصد کرنے والوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے تاکہ وہ سہولت کے ساتھ مناسک ادا کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے حرم کے اندر اور باہر پانی چوسنے اور صفائی میں استعمال ہونے والے آلات بڑے پیمانے پر صفائی عملے میں تقسیم کیے گئے تھے تاکہ حرم مکی سے بارش کا پانی جلد از جلد خشک کیا جا سکے۔ اس مقصد کے لئے حرم کے باہر اور داخلی علاقے میں 480 مشینیں اور آلات تقسیم کیے گئے تھے۔

ٹیکنیکل اور سروسز ایجنسی نے ایسے حالات کے لیے اپنے ہنگامی منصوبے تیار کرتے ہوئے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا تھا۔ تیز بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نپٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی پلان تیار تھا جس کے مطابق صفائی عملے کو مناسب تعداد میں مددگار آپریٹس حرم کے تمام حصوں میں فراہم کیا گیا تھا تاکہ زائرین الحرمین الشریفین کو عبادت اور مناسک کی ادائی میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔

بارش سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کور اور پیدل چلنے والے راستوں بشمول برقی زینوں پر پلاسٹک فٹ میٹس فراہم کیے گئے تھے۔ نیز پانی کے بہاؤ میں ممکنہ رکاوٹ کا سدباب کرنے کی غرض سے مین ہولز اور گٹروں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی جاتی رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...