بھٹکل میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے میں آشاکارکنوں کی محنت قابل ستائش : رکن اسمبلی سنیل نائک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th June 2020, 8:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 10؍جون (ایس اؤ نیوز)کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنی جان کا خطرہ مول کر گھر گھر پہنچ کر بیداری پیدا کرنے والی آشا کارکنوں کی خدمات قابل ستائش ہیں، ان خیالات کا اظہار  رکن اسمبلی اور پی ایل ڈی بینک کے صدر سنیل نے  کیا۔

وہ یہاں پی ایل ڈی بینک کے مین آفس میں بینک کی جانب سے بیلکے گرام پنچایت حدود والے  صحت مرکز کے 26آشا کارکنوں میں فی کس تین ہزارروپیوں کے چک تقسیم کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بھٹکل میں کورونا وائرس کو روکنے اور اس کو تقریباً ختم کرنے میں آشا کارکنوں نے کافی محنت کی ہے، یہ سب لوگ کورونا وارئیرس کی طرح کام کئے ہیں۔ ہم ان سب کا بھٹکل کے عوام کی طرف سے شکریہ اداکرتے ہوئے امید کرتے ہیں  کہ  آگے بھی اسی طرح مشکلات میں ان کا تعاون حاصل رہے گا۔ اس موقع پر بینک کے جنرل مینجر وی ایم نائک، برانچ مینجر دنیش نائک، بینک کی نائب صدر گایتری نائک ، ڈائرکٹر سریش نائک،موہن نائک، منجوناتھ نائک نونیت نائک ،ایشور نائک اور بینک کا عملہ موجود تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔