گری راج الیکشن بیگوسرائے سے لڑرہے ہیں اوربات پاکستان کی کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کی تنبیہ کے باوجودفوج کی قربانیوں کاسیاسی استعمال ہورہاہے، کنہیا کمارنے کہا، مقابلہ آئین مخالف لیڈروں سے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th April 2019, 11:04 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ :4 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بیگو سرائے میں اس بار دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ پورے ملک کی نظر اس سیٹ پر ٹک گئی ہے۔ ایک طرف بی جے پی کے گری راج سنگھ ہیں تو وہیں، دوسری طرف جے این یو طالب علم یونین کے سابق صدر اور سی پی آئی امیدوار کنہیا کمارہیں۔ راجد نے بیگو سرائے سے تنویر حسن کو امیدوار بنایا ہے۔ کنہیا یہ لڑائی لڑنے کے لئے لوگوں سے ووٹ کے ساتھ نوٹ بھی مانگ رہے ہیں۔ گزشتہ 25 گھنٹے میں کنہیا نے 25 لاکھ روپے جمع کیے ہیں۔ کنہیا نے این ڈی ٹی وی سے کہا کہ انتخابات میں تمام سوالوں کو غائب کر دیا جاتا ہے۔ روہت ویمولا، نجیب پر کوئی بات نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت بنے جو ہمارے مسائل پر بات کرے۔کنہیا کمار سے جب پوچھا گیا کہ وہ مودی سے مقابلہ کر رہے ہیں یا گری راج سنگھ سے؟ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ آئین مخالف قوتوں سے ہے۔ افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود انتخابی ریلی میں فوج کا ذکر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریز بھی مجاہد آزادی کو’ باغی‘ کہتے تھے۔ آزادی کے اوپر جو حملہ ہے ہم اس کے خلاف لڑ رہے ہیں۔کنہیا نے کہا کہ مجھ پر غداری کا ثبوت کیا ہے؟ کیا ہوا اس کیس کا؟ اصول قانون کے حساب سے میں ملزم ہوں، جب کہ چارج شیٹ تک فائل نہیں کیا گیا۔ دریا کا راستہ پہاڑ نہیں روک سکتے۔ لیڈروں کا اتحاد ہو نہ ہو، عوام کا اتحاد ہونا ضروری ہے۔کنہیاکمار نے کہا کہ گری راج سنگھ کو ہرانا ہے۔ گری راج سنگھ الیکشن لڑ رہے ہیں بیگو سرائے سے اورپاکستان کی بات کرتے ہیں ۔ گری راج وزیر اعظم کی چاپلوسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گری راج سنگھ مجھ سے کیا ملک کے کسی بھی نوجوان سے مباحثہ نہیں کرسکتے ۔ میں مودی کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ بتائیں کہ5سال میں انہوں نے کیا کیا ہے۔ میں ان سے مباحثہ کے لیے تیار ہوں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

سویندو ادھیکاری کا ممتا بنرجی کے خلاف ’توہین آمیز بیان‘، قومی خواتین کمیشن پہنچی ٹی ایم سی

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی خواتین ونگ نے بدھ (24 اپریل) کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کئی مواقع پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، کہا- گرفتاری قانون کے مطابق

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے تعلق سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج (25 اپریل) سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، ہم نے انہیں 9 مرتبہ سمن بھیجا تھا اور یہ کہ وہ تفتیش ...

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔