اُڈپی ضلع مسلم وکوٹا اُڈپی کے زیر اہتمام رسول ﷺ کی سیرت و پیغام پر مذاکرے کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st November 2020, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:21؍نومبر(ایس اؤ نیوز)انسانیت ہی سب سے اعلیٰ ہونے کا سبھی مذاہب نے پیغام دیاہے۔ حضرت محمد ﷺ سمیت سبھی مذہبی پیشواؤں نے پیار و محبت کو اہم قرار دیا ہے۔ اور آج ہمیں  ذات پات، طبقات، نسل ، جنس اور مذاہب کی دیواریں توڑکر انسانیت کے نام پر متحد ہونےکی ضرورت ہے۔ ہریڈکا سرکاری ڈگری کالج کی پرنسپال ڈاکٹر نکیتنا نے ان خیالات کااظہار کیا۔

اُڈپی ضلع مسلم وکوٹا اُڈپی تعلقہ شاخ کی جانب سے جمعہ کو اُڈپی امنی رامنا شٹی منی ہال میں’انسانیت کے مسیحا حضرت محمدﷺ کی زندگی اور پیغام‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں وہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خیالات کااظہار کررہی تھیں۔ مسلم وکوٹا کے ضلعی صدر محمد یسین ملپے نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج میڈیا اسلام کے متعلق سماج میں خوف پیدا کرنے کاکام کررہاہے، جہاد کو دہشت گردی کے غلط معنی میں پیش کررہاہے۔ جب کہ معنی کے لحاظ سے رات اور دن کا فرق ہے، جہاد کا مطلب جدوجہد ، کوشش ہے۔ لفظ جہا د کو میڈیا استعمال کرتےہوئے سماج کو تقسیم کرنے کا کام کررہاہے، لوجہاد، کرونا جہاد، اب یوپی ایس سی جہاد جیسی اصطلاحیں گھڑکر بدنامی کے کام میں مصروف ہے۔ دنیا کے ہرملک میں پھیلے کرونا وائرس جب بھارت میں داخل ہوا تو میڈیا نے اس کو کرونا جہاد اور تبلیغی وائرس میں تبدیل کیا۔

ملپے ابوبکر صدیق جمعہ مسجد کے خطیب مولانا عمران اللہ خان منصوری نے حضرت محمد ﷺ کی سیرت اور پیغام کے متعلق اپنا مقالہ پیش کیا۔ پروگرام میں کلیانپور ملاگریس چرچ کے فادر ولیرئین مینڈونسا ، کرناٹکا ساہتیہ پریشد کے ضلع صدر نیلاور سریندر اڈیگ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ الے اووری شانتی نکیتن انگلش میڈیم اسکول کے ناظم دنیش کنی مہمان خصوصی کےطورپر موجود تھے۔مولانا دانش کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ وکوٹا اُڈپی تعلقہ کے صدر ٹی ایم ظفر اللہ نے استقبال کیا۔ عبدالعزیز ادیاور نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ عبدالرزاق نے شکریہ اداکیا۔  

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...