حکومت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسان گھر واپس چلا جائے گا: راکیش ٹکیت

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2021, 11:17 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،19؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) تین زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈر پر جاری کسانوں کی تحریک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے، اور مرکزی حکومت و کسانوں کی روش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آنے والے کئی مہینوں تک یہ تحریک جاری رہنے والی ہے۔ اس درمیان ٹیکری بارڈر پر ہوئی موت کے واقعہ پر کسان لیڈر راکیش ٹکیت کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’اسے قتل نہیں کہہ سکتے۔ ایک بیان اس نے سرپنچ کو دیا، کہا کہ تیل گرا کر آگ لگائی۔ دوسرا مرنے والے کا ہی ایک بیان ہے جس میں کہا گیا کہ میرا گھر سے جھگڑا ہو رہا تھا اور میں خود پٹرول لایا۔ اس کی پٹرول لانے کی فوٹیج بھی ہے۔ اس کی جانچ ہونی چاہیے۔‘‘

راکیش ٹکیت نے اس طرح کے واقعات سے کسان تحریک پر کوئی اثر نہ پڑنے کی بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہند کو شرم نہیں آتی؟ ہم کہاں بیٹھیں؟ ہمارا کوئی گھر ہے وہاں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’حکومت اپنے دماغ سے یہ غلط فہمی نکال دے کہ کسان بغیر قانون واپسی کے گھر واپس چلا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ کسان لیڈران ایک بار پھر مرکزی حکومت سے زرعی قوانین کو لے کر تبادلہ خیال کی بات کہہ رہے ہیں، لیکن مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ قانون واپسی کا کوئی سوال نہیں اٹھتا، اگر اس مطالبہ کو چھوڑ کر کوئی دوسرا راستہ نکالنا چاہیں تو کسان لیڈروں سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

زوردار بارش کے دوران مدھیہ پردیش کے بھِنڈ میں ڈسٹرکٹ جیل کی دیوار منہدم، 22 قیدی زخمی، 2 کی حالت نازک

 مدھیہ پردیش کے ضلع بھِنڈ میں ہفتہ کی صبح اس وقت ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب ضلع جیل کی ایک خستہ حال دیوار موسلادھار بارشوں کے دوران بھربھرا کر گر گئی۔ اس سے بیرک نمبر 6 میں قید 22 قیدی زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حال نازک بتائی جا رہی ہے۔

سی بی ایس ای 12 ویں کلاس کے نتائج :ختم ہوا انتظار

  آخر کار طویل انتظار کے بعد ، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12 ویں کلاس کے نتیجہ جاری کر دیے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج ویب سائٹ cbseresults.nic.in ، cbse.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس سال 99.37فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔

گئوشالہ میں 50 سے زائد گایوں کی موت پر ہنگامہ، تحقیقات شروع

گئوشالاؤں میں موجود گایوں کی دیکھ بھال کے نام پر سرکاری امداد حاصل کرنے اور اس کو ہضم کر جانے کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ معاملہ راجستھان کے ضلع جیسلمیر کا ہے جہاں رام گڑھ واقع کوہریوں کا گاؤں علاقہ میں چل رہی 200 گایوں پر مشتمل گئوشالہ میں تقریباً 50 سے زائد گایوں کے ...

ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں ہیں نتیش کمار، پی ایم مودی کو جلد لکھیں گے خط

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کو ایک ملاقات کے دوران یقین دلایا کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھیں گے اور ساتھ ہی قانونی طریقے پر بھی غور کریں گے۔

ہندوستان میں کورونا کے یومیہ معاملات میں معمولی کمی، 41649 نئے کیسز، 591 مریضوں کی موت

  ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے یومیہ سامنے آنے والے معاملات میں معمولی کمی آئی ہے، تاہم نئے کیسز کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ رہی۔ دریں اثنا ، جمعہ کو 52 لاکھ 99 ہزار 36 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔ اب تک ملک میں 46 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار 479 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

سی بی ایس ای 12 ویں کلاس کے نتائج :ختم ہوا انتظار

  آخر کار طویل انتظار کے بعد ، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12 ویں کلاس کے نتیجہ جاری کر دیے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج ویب سائٹ cbseresults.nic.in ، cbse.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس سال 99.37فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔

گئوشالہ میں 50 سے زائد گایوں کی موت پر ہنگامہ، تحقیقات شروع

گئوشالاؤں میں موجود گایوں کی دیکھ بھال کے نام پر سرکاری امداد حاصل کرنے اور اس کو ہضم کر جانے کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ معاملہ راجستھان کے ضلع جیسلمیر کا ہے جہاں رام گڑھ واقع کوہریوں کا گاؤں علاقہ میں چل رہی 200 گایوں پر مشتمل گئوشالہ میں تقریباً 50 سے زائد گایوں کے ...

ریاستی کابینہ میں توسیع جلد کی جائے: کمارسوامی

سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتا دل کے رہنما ایچ ڈی کماسوامی نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سے کہا ہے کہ ریاست میں سیلاب کی سنگین صورتحال سے نپٹنے کے لئے وہ اپنی کابینہ میں جلد از جلد توسیع کریں۔