ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث عالمی معیشت کو 2050 تک آٹھ کھرب ڈالر کے نقصان کا خدشہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th November 2019, 6:11 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 نیویارک 20نومبر (آئی این ایس انڈیا) ایک عالمی جائزے کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث 2050 تک دنیا کی معیشت کو لگ بھگ آٹھ کھرب ڈالر تک نقصان پہنچ سکتا ہے۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے جاری کردہ انڈیکس میں دنیا کے 82 ممالک کی معیشتوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث قحط سالی، سیلاب، پیداوار میں کمی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے 2050 تک ان ممالک کی معیشت کی مجموعی قومی پیدوار (جی ڈی پی) میں آٹھ کھرب ڈالر یعنی تین فی صد کمی آسکتی ہے۔اس جائزے میں ان عوامل کو شامل کیا گیا ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث مختلف ممالک پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اس کے تحت افریقہ کی معیشت سب سے زیادہ 4.7 فی صد کی شرح سے متاثر ہو گی۔ماہرین کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی معیشت زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کیوں کہ وہ امیر ممالک کے مقابلے میں گلوبل وارمنگ سے نمٹنے میں زیادہ متحرک نہیں ہیں۔ای آئی یو کے ڈائریکٹر جان فرگوسن نے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ بلاشبہ امیر ممالک اپنے وسائل سے ’گلوبل وارمنگ‘ کا مقابلہ کرنے میں زیادہ متحرک ہیں، اس لیے گلوبل وارمنگ کا اثر ایسے ملکوں پر کم پڑے گا۔ البتہ ترقی پذیر ممالک جو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کی معیشت پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیادہ اثرات مرتب ہوں گے۔اس انڈیکس میں افریقی ملک انگولا ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث 2050 تک اپنی مجموعی قومی پیداوار کے ہدف سے 6.1 فی صد پیچھے رہے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انگولا سمیت افریقہ اور ایشیا کے ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ یہ ممالک براہ راست موسم کی شدت کا مقابلہ کرتے ہیں اور یہاں سطح سمندر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔افریقی ملک نائجیریا 5.9 فی صد، مصر 5.5 فی صد، بنگلہ دیش 5.4 فی صد اور وینزویلا 5.1 فی صد کے ساتھ زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق عالمی معیشت کے مجموعی حجم کا تخمینہ 2050 تک 258 کھرب ڈالر ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث یہ گھٹ کر 250 کھرب ڈالر تک رہ جائے گا۔جان فرگوسن کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بعض غلط پالیسیوں کے باوجود امریکہ کی معیشت ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے کم متاثر ہو گی۔ البتہ روس کی معیشت کو پانچ فی صد تک گراوٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔پیرس میں 2015 میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران شریک ملکوں نے درجہ حرارت میں اضافے کو دو فی صد تک محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ جس کے لیے گلوبل وارمنگ کا باعث بننے والی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔جان فرگوسن کا کہنا ہے کہ یہ 'اب یا کبھی نہیں ' والی صورتِ حال ہے۔ اب کسی کو یہ شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ عالمی معیشت ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث کن خدشات سے دوچار ہے۔فرگوسن کہتے ہیں کہ ترقی پذیر ممالک اپنے طور پر اس چیلنج سے نہیں نمٹ سکتے۔ اس کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...