مدھوبنی میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، انسانیت کی ساری حدیں پار،درندوں نے دونوں آنکھیں پھوڑڈالی

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2021, 11:25 PM | ملکی خبریں |

مدھوبنی،12؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) مدھوبنی ضلع کے ہرلاکھی تھانہ علاقے میں کوواہی برہی گائوں میں دردنوں نے ایک گونگی بہری لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد حیوانیت کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے اس کی دونوں آنکھیں پھوڑ دی ہیں۔ یہ واقعہ منگل کی دوپہر کا ہے، متاثرہ لڑکی کی عمر تقریباً 15؍سال بتائی جارہی ہے۔ وہ نہ بول سکتی ہے اور نہ ہی سن سکتی ہے مکمل گونگی بہری ہے صرف وہ آنکھوں سے ہی مجرمین کو پہچان سکتی تھی شاید اسی وجہ سے ان درندوں نے اس کی دونوں آنکھیں پھوڑ دی ۔

بتایا جارہا ہے کہ سبھی مجرمین گائوں کے ہی ہیں، بہرحال پولس ان درندوں کی گرفتاری کےلیے گائوں میں چھاپے ماری کررہی ہے، گائوں اور پنچایت کے مکھیا رام اقبال منڈل نے بذریعہ فون کال اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ معذور وکمسن لڑکی گھر سے باہر گائوں کے کھیت میں بکری چرانے گئی تھی، اس کے سا تھ گائوں کے اور بھی بچے گئے ہوئے تھے، تقریباً ڈھائی بجے وہاں سے آکر ایک بچے نے واردات کی اطلاع متاثرہ کے اہل خانہ کو دی، اہل خانہ اسے ڈھونڈتے ہوئے گائوں سے کچھ دور دوسرے گائوں موہن پور کے کھیتوں میں پہنچے تو متاثرہ کو بے ہوشی کی حالت میں پایا، اہل خانہ نے زخمی حالت میں متاثرہ کو ام گائوں سی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں لڑکی کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے مدھوبنی شہر ریفر کردیا۔

متاثرہ کے اہل خانہ نے بتایاکہ لڑکی کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے، عضو نازک سے خون رس رہا تھا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کی عصمت دری کرنے کے بعد شناخت نہ ہو اس لیے ان درندوں نے ہماری بچی کی آنکھیں پھوڑ دیں۔ سی ایچ سی کے ڈاکٹروں نے بتایاکہ لڑکی کے آنکھ میں کوئی نوکیلی چیز ڈالی گئی ہے، ایک آنکھ تو مکمل طور پر پھوٹی ہوئی ہے جس سے پھوٹی آنکھ باہر بہہ رہی تھی، دوسری آنکھ بھی پھوٹی ہوئی ہے ۔ بہتر علاج کےلیے اسے مدھوبنی ریفر کردیاگیا ہے۔ ہرلاکھی تھانہ کے تھانہ انچارج پریم لال پاسوان نے بتایاکہ متاثرہ کے اہل خانہ کا بیان نہیں ملا ہے، متاثرہ کو جہاں ریفر کیاگیا ہے وہاں سے بیان آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ ابھی ملزمین کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے جس کےلیے چھاپہ مار کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ بینی پٹی سرکل انسپکٹر نے بھی یہ بتایاکہ بیان آنے کے بعد سبھی چیزوں پر تحقیقات کرکے منصفانہ کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...