انتخابی اشتہارات: ٹرمپ اور بائیڈن کی مہمات کیسے مختلف ہیں؟

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2020, 5:40 PM | عالمی خبریں |

 نیویارک،21/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن نے فیس بک اور انسٹا گرام پر اشتہارات چلانے کے لیے 100 ملین ڈالر استعمال کیے ہیں۔ یہ رقم تین نومبر کے صدارتی انتخاب کے لیے دونوں جانب سے جون سے اب تک خرچ کی گئی ہے۔

ماضی قریب میں انتخابی مہم کے دوران امیدوار زیادہ تر رقم ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کے اشتہارات پر خرچ کیا کرتے تھے۔

ٹیلی ویژن کو اب بھی لوگوں تک پیغام پہنچانے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

لیکن سوشل میڈیا بھی پیغام رسانی کا اہم ذریعہ بن کر سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا کو کئی عوامل کی بدولت سماجی رابطوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رابطوں کے لیے بھی اہم ترین پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔

اس ضمن میں سیراکیوز یونیورسٹی کے شعبہ اطلاعات سے وابستہ پروفیسر جینیفر اسٹرومر گیلی کہتی ہیں کہ انتخابی مہم سوشل میڈیا کو چندہ اکٹھا کرنے، ووٹروں کو تلاش کرنے اور اپنے لیے حمایتی لوگوں کو جاننے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

ان کے بقول انتخابی مہمات یہ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ ان کی حمایت کرنے والے لوگ کن مسائل پر کس وجہ سے گرم جوش اور متحرک ہوتے ہیں۔

جینیفر اسٹرومر "دی الومینٹنگ پراجیکٹ" نامی منصوبے پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق فیس بک کے ذریعے مہمات چھوٹی سے چھوٹی عوامی سطح پر اپنا پیغام لے جا سکتی ہیں جب کہ ٹیلی ویڑن پر اشتہارات ایسا نہیں کر سکتے۔

مثال کے طور پر اگرآپ ڈونلڈ ٹرمپ کی حیثیت سے سیراکیوز کے علاقے میں کوئی ٹی وی اشتہار چلاتے ہیں تو آپ زیادہ تر ڈیموکریٹ لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔ لیکن اس کے مقابلے میں اگر آپ فیس بک کے ذریعے کوئی اشتہار چلاتے ہیں تو آپ ری پبلکن خیالات کی طرف مائل ووٹروں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ فیس بک پر یہ کام الگورتھم کی بنیاد پر ہوتا ہے جو کہ ایک فائدہ مند طریقہ کار ہے۔

اس سال کی دونوں طرف کی انتخابی مہم پر سینٹر فار ریسپانسو پالیٹکس کے مطابق گیارہ ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

یہ رقم 2016 کے انتخابات پر خرچ کی گئی رقم سے 50 فی صد زیادہ ہے۔وفاقی سطح اور گورنروں کے انتخاب پر نظر رکھنے والے ادارے ویزلیئن میڈیا پراجیکٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے حریف بائیڈن کے مقابلے میں سوشل میڈیا پر 22 فی صد زیادہ رقم خرچ کر رہے ہیں، جب کہ اس سال اپریل سے اب تک بائیڈن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں ٹیلی ویڑن پر 28 فی صد زائد رقم خرچ کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے فیس بک اور گوگل اشتہارات پر ٹیلی ویژن کے مقابلے میں زیادہ رقوم خرچ کی ہیں۔ ٹیلی وژن پر اشتہار چلانے میں سوشل میڈیا سے دس گنا زیادہ خرچ ہوتا ہے۔

بائیڈن کی مہم نے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے فٹ بال کے میچوں سے پہلے قیمتی وقت میں اشتہارات چلائے۔

دوسری طرف ٹرمپ مہم نے اپنے اشتہاری بجٹ کو اوہائیو اور آئیووا ریاستوں سے منتقل کر کے جارجیا اور ایریزونا ریاستوں پر مرکوز کیا ہے کیوں کہ ان ریاستوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

اس سلسلے میں ایک دلچسپ امر یہ ہے کہ انتخابی مہمات دیکھتی ہیں کہ ووٹروں کے نزدیک کون سے مسائل اہم ہیں یا ان کی ترجیحات کیا ہیں۔ اس بات کو جانچنے کے لیے وہ مختلف اشتہار چلاتے ہیں۔

اور جوں ہی سوشل میڈیا کے صارفین کسی اشتہار پر پریس بٹن دباتے یا کلک کرتے ہیں تو وہ مہم ان صارفین کے متعلق معلومات جمع کرنا شروع کر دیتی ہیں۔

صارفین کے متعلق جمع کردہ معلومات کو مہمات پہلے ہی سے موجود معلومات کے ڈیٹا بیس کے ساتھ ملا کر ان ووٹروں کی پروفائل بناتے ہیں۔

اس سارے عمل میں ان کی جتنی زیادہ اطلاعات دستیاب ہوں گی، اتنا ہی ان کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے تاکہ وہ اس بات کا اندازہ لگا سکیں کہ فلاں ووٹر ان کے لیے ووٹ ڈالیں گے یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...