ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 2.10 فیصد

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2020, 10:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 803 کورونا متاثرین کی موت ہونے سے کورونا کی قومی شرح کم ہوکر 2.10 فیصد ہوگئی ہے۔صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق تین اگست کو ملک بھرمیں 803 کورونا متاثرین کی موت ہوئیں جس سے اب تک اس انفیکشن کے سبب جان گنوانے والوں افراد کی تعداد بڑھ کر 38938 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 266 کورونا متاثرین نے مہاراشٹر میں دم توڑا۔اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 109،کرناٹک میں 98،آندھرا پردیش میں 63،مغربی بنگال میں 53،اترپردیش میں 48،تلنگانہ میں 23،گجرات میں 22،پنجاب میں 19،دلی میں 17 اورراجستھان میں 12 کورونا متاثرین زندگی سے جنگ ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اروناچل پردیش،چنڈی گڑھ، دادرنگر حویلی اوردمن او دیو،ہماچل پردیش،لداخ، منی پور،میگھالیہ،نگالینڈ اورسکم میں ایک بھی متاثر کی موت نہیں ہوئی۔ ملک میں محض میزورم میں ہی ایسی ریاست ہے جہاں ایک بھی کورونا متاثر کی موت نہیں ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایردوآن نے یو این میں اٹھایا مسئلہ کشمیر، ’اندرونی معاملات میں دخل نہ دے ترکی‘ انڈیا کی تاکید

 جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔

ممبئی میں طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال، عام زندگی مفلوج، متعدد رہائشی کالونیاں زیر آب

ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں گزشتہ شب سے جاری بھاری بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں اس طرح کی بارش نے ایک بار پھر شہر کی عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔