انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر نے کی گوا کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2019, 12:50 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 11؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرنے میں تعاون حاصل کرنے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے پڑوسی ریاست گوا کے اعلیٰ افسران کے ساتھ باہمی میٹنگ کا انعقاد کیااورمختلف اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔

میٹنگ میں اہم ترین نکتہ گواسے اسمگل ہونے والے شراب کا تھا۔ ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد محکمہ آبکاری اور کوسٹ گارڈ کے ذریعے کی گئی غیر قانونی شراب کی ضبطی اور اسمگلنگ روکنے کی کوششوں پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے ریاست گوا کے افسران سے گزارش کی کہ ضلع شمالی کینرا کے بعض علاقے چونکہ گوا کی سرحد سے بالکل ملے ہوئے ہیں اس لئے گوا چیک پوسٹ پر ہی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

اس میٹنگ میں جنوبی گوا کے ڈپٹی کمشنر ایگنیلو فرنانڈیز نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ انتخابی ضابطے کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے اس وقت گوا میں خصوصی اسکواڈ تشکیل دئے گئے ہیں۔غیر قانونی شراب کی فروخت اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔خصوصی طور پر کرناٹکا کے سرحدی علاقوں میں تفتیشی ٹیمیں سرگرم ہیں۔کرناٹکا پولیس اور محکمہ آبکاری کے افسران کوان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ضلع ایس پی ونائیک پاٹل نے کہا کہ گوا کے راستے ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ ایک بڑا مسئلہ ہے۔اس لئے گوا میں اس پر کڑی نگاہ رکھنا اور پابندی لگانا بہت ضروری ہے۔

اس میٹنگ میں ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر ایم روشن، ضلع شمالی کینرا محکمہ آبکاری کے اسسٹنٹ کمشنر ایل منجو ناتھ، جنوبی گوا کے محکمہ آبکاری کے سپرنٹنڈنٹ پئیڈیت فرنانڈیز، جنوبی گوا کے ٹرانسپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پرکاش آجھاویڈو، کانکون کے تحصیلدار جان فرنانڈیز، کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ اے ایس نندا، ضلع شمالی کینرا سٹیٹ ٹرانسپورٹ کے آفیسر وشال ، انکم ٹیکس انسپکٹر دنیش کمار، محکمہ آبکاری کے انسپکٹرپرمود جووینکر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...