ملک کو خفیہ ریاست چلا رہی ہے، روحانی حکمراں نہیں: ایرانی ڈپٹی اسپیکر

Source: S.O. News Service | Published on 12th March 2020, 9:06 PM | عالمی خبریں |

تہران،12؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ ایران کو ایک خفیہ ریاست یعنی ڈارک سٹیٹ چلا رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اصلاح پسند رکن پارلیمنٹ کا اشارہ ملک کے اندر گہرے رسوخ کی حامل اٴْس ریاست کی جانب تھا جس کے ہاتھ میں خود مختارانہ فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔ یقینا اس سے مراد وہ ریاست نہیں جس کے سربراہ اسلامی جمہوریہ کے صدر ہیں اور جو کابینہ کے ذریعے ملک کے انتظامی امور کے اختیارات کی حامل نظر آتی ہے۔

پزشکیان نے یہ بات انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے صدر حسن روحانی پر زور دیا کہ وہ حقیقت کا انکشاف کریں۔ پزشکیان کا کہنا تھا کہ اگر میں حسن روحانی کی جگہ ہوتا تو پہلی فرصت میں پارلیمنٹ میں حاضر ہو کر پوری دیانت اور شفافیت کے ساتھ ہر چیز کے بارے میں بات کرتا ،عوام سب جانتے ہیں ، وہ روزانہ ملک میں اقتصادی، ثقافتی اور اخلاقی بدعنوانی کو پھیلتا ہوا دیکھ رہے ہیں ، ایرانی ثقافت میں اب اقدار باقی نہیں رہیں۔

ڈپٹی اسپیکر نے زور دے کر کہا کہ روحانی کو چاہیے کہ وہ عوام کو بتا دیں کہ حکومت میں اختیار ایک گہری ریاست کے ہاتھوں میں ہے ، وہ ہی درحقیقت ملک کو چلا رہی ہے اور اقتدار پر اسی کی اجارہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیاد پرست اور اصلاح پسند سب ہی اس بدعنوانی اور ناکامی کے ذمے دار ہیں۔ ذمے داری قبول کرنے سے فرار کوئی فائدہ نہیں دے گا۔

اٴْن لوگوں سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے جو فیصلہ سازی کے حوالے سے مضبوط مقام رکھتے ہیں ، اٴْن سے عوام کے مسائل کے بارے میں تحقیقات کی جانی چاہیے۔ایران میں یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں کے حوالے سے پزشکیان نے کہا کہ جب بھی کسی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو (گہری ریاست کی جانب سی) یہ آوازیں بلند کی گئیں کہ حکومت ملک چلانے کی اہل نہیں۔ ساتھ ہی یہ لوگ انقلاب کی کامیابی کے بعد سے کامیابیوں سے بھرے 40 برس کی بات کرتے ہیں ! اگر اس عرصے میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں تو یقینا یہ ان نا اہل افراد کی مرہون منت ہیں۔ ہمیں اس تضاد کو حل کرنا ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...