کرونا وائرس، ایرانی فوج 24 گھنٹے میں سڑکیں خالی کر دے گی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th March 2020, 9:19 PM | عالمی خبریں |

 تہران /14مارچ (آئی این ایس انڈیا)ایران میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

خبروں رساں ایجنسی 'اِرنا' کے مطابق ایرانی فوج آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کی وجہ سے اہم شہروں کی شاہراؤں اور سڑکوں کو خالی کرا دے گی۔چین کے بعد ایران اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں کل جمعہ تک 514 افراد ہلاک اور 11364 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس سے 514 اموات ہوئیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز 11 ہزار سے زیادہ ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا تہران دوسرے شہروں میں کرونا متاثرین میں دوسرے شہروں میں سب سے آگے ہے۔ادھر دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایرانی رہ نما آیت اللہ علی خامنہ ای پر ایران کو کرونا وائرس سے بچانے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ پومپیو نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ خامنہ ای کو چین کے ساتھ پروازیں رکھنے کے بجائے ایرانی عوام کی حفاظت کرنی چاہیے تھی۔پومپیو نے زور دے کر کہا کہ خامنہ ای ایرانی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ ہر اس شخص کو قید میں ڈال رہے ہیں جو کرونا کی حقیقت سامنے لانے کی کوشش کررہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جیسا کہ خامنہ ای جانتے ہیں سب سے بہتر حیاتیاتی دفاع ایرانی عوام کو ووہان وائرس کے بارے میں سچ بتانا تھا جب وہ چین سے ایران میں پھیل گیا۔ انہوں نے مزید کہا اس کے بجائے خامنہ ای نے مہان ایئر چین کے لیے پروازیں جاری رکھنے کی اجازت دی اور ان لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جنہوں نے کرونا کے خطرے پر بات کی۔ایران میں پھیلنے والے کرونا وائرس نے ملک عام آبادی کے ساتھ اعلیٰ قیادت کو بھی متاثر کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق کئی ارکان پارلیمنٹ اس وقت کرونا کا شکار ہیں۔ گذشتہ جمعرات کویہ خبر سامنے آئی کہ کرونا خامنہ کے قریب پہنچ گیا ہے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک مشیر اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...