’حکومت نے بات نہیں مانی تو نتائج خطرناک ہوں گے‘، پہلوانوں کی تحریک پر مہاویر پھوگاٹ کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 11:16 AM | ملکی خبریں |

ہریانہ ، 8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی )ڈبلیو ایف آئی چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کی اب تک گرفتاری نہ ہونے سے ناراض پہلوانوں نے اپنا مظاہرہ بھلے ہی ختم کر دیا ہے، لیکن انھوں نے تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلوانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان رسہ کشی کا ماحول ہے، لیکن گفت و شنید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان سنگیتا-ببیتا کے والد اور ونیش پھوگاٹ کے چچا مہاویر پھوگاٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’حکومت نے بات نہیں مانی تو خطرناک نتائج ہوں گے۔ پنچایت آگے کی پالیسی طے کرے گی۔‘‘

ایک میڈیا ادارہ سے بات کرتے ہوئے مہاویر پھوگاٹ نے یہ بیان دیا اور کہا کہ تحریک ختم نہیں ہوئی ہے، مطالبہ پورا ہونے تک یہ جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ کشتی کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے الزامات کو لے کر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کے مطالبات کو لے کر اب ونیش اور سنگیتا پھوگاٹ کے گاؤں بلالی میں اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں مظاہرہ کو لے کر پالیسی تیار ہوگی۔ مہاویر پھوگاٹ نے بتایا کہ بلالی گاؤں میں آج کھاپ مہاپنچایت بلائی گئی ہے۔ یہی پنچایت پہلوانوں کی تحریک کو لے کر آگے کا خاکہ تیار کرے گی۔

مہاویر پھوگاٹ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت نے پہلوانوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اتنے دنوں بعد حکومت جاگی ہے، یہ اچھی بات ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس مسئلہ کا حل نکلے۔ آج بجرنگ پونیا، ساکشی ملک کے ساتھ مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر میٹنگ کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں درمیانی راستہ نکالنے پر تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔‘‘

اس درمیان ساکشی ملک نے کہا ہے کہ ہماری تحریک ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہم حکومت کی تجاویز پر اپنے سینئرس اور حامیوں کے ساتھ بات کریں گے۔ اگر سبھی نے حکومت کی تجویز پر اتفاق ظاہر کیا تبھی یہ تحریک ختم ہوگی۔ ساکشی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ حکومت کچھ بھی تجویز پیش کرے اور ہم مان جائیں۔ انھوں نے ساتھ ہی عزم ظاہر کیا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کے بغیر تحریک ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...

ہردوئی-درگیانا ایکسپریس دھماکہ: جانچ میں انجن اور بجلی کے تار کے تصادم کا انکشاف

اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں اوور ہیڈ الیکٹریکل لائن سے ٹرین کے انجن کی ٹکر کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ یہ انکشاف ہردوئی-درگیانا ایکسپریس حادثے کی جانچ کے دوران ہوا ہے۔ بدھ کی صبح پیش آنے والے اس حادثے کے بعد ہردوئی-لکھنؤ ریل روٹ متاثر ہو گیا تھا۔ ٹوٹے ...

عام آدمی پارٹی کی ہریانہ اسمبلی کے لیے 19 امیدواروں کی چھٹی فہرست کا اعلان

 عام آدمی پارٹی (عآپ) نے جمعرات کے روز ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے 19 امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی۔ عآپ کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے اس فہرست کا اعلان کیا، جس میں 19 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل، پارٹی نے پانچویں فہرست میں 9 امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔ اب تک، ...

شمالی ہندوستان میں شدید مانسون بارش، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

دہلی، اتر پردیش اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں مانسون کی بارشیں شدید ہو گئی ہیں۔ اتر پردیش میں بارش کا سلسلہ بلا توقف جاری ہے، جبکہ دہلی این سی آر میں رات بھر ہونے والی بارش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا سنگین مسئلہ ...

کانگریس کی ہریانہ اسمبلی کی چوتھی فہرست میں پانچ نئے امیدوار شامل

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں کل پانچ امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں انبالہ کینٹ سے پریمل پاری، پانی پت دیہی سے سچن کنڈو، نروانا (ایس سی) سے ستبیر ڈبلین، رانیا سے سرو میترا کمبوج، اور تیگاؤں سے روہت ...