سی آئی اے کا دعویٰ ، سعودی عرب کے شہزادے نے دیا تھا جمال خشوگی کے قتل کاحکم

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 17th November 2018, 12:34 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن ١۷ نومبر ﴿ایجنسی /ایس او نیوز﴾امریکی اخبار واشنگٹن  پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کی موت کو لیکر امریکہ کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے احکامات دئے تھے۔ نا معلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے " واشنگٹن پوسٹ " نے صحافی جمال کے قتل پر ایک رپورٹ بھی شائع کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جینس ایجنسی  سی آئی اے نے کئی ثبوتوں اور گواہوں کی مکمل تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ان کے قتل کا حکم محمد بن سلمان نے دیا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سی آئی اے نے جمال خاشقجی کے قتل سے قبل اور بعد میں کی جانے والی محمد بن سلمان کی فون کالز اور قتل کے بعد ترکی میں سعودی سفارت خانے میں سعودی ایجنٹس کی کالز کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گذشتہ ماہ ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا تھا اور سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ اس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملوث نہیں ہیں۔

مبینہ طور پر 15 سعودی ایجنٹس اکتوبر میں ایک سرکاری طیارے میں استنبول پہنچے تھے اور انھوں نے سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کا قتل کیا تھا، جہاں وہ کچھ دستاویزات لینے آئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ کیا گیا تبدیل

ہر سال کی طرح اس بار بھی 9 ذی الحجہ کے موقع پر خانہِ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ تبدیل کردیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور کے سربراہِ عام شیخ عبدالرحمن السدیس کے زیر نگرانی میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والے اس عمل میں 160 متعلقہ اہل کاروں نے حصہ لیا۔

تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا، خطبۂ حج میں امام کعبہ کا پیغام

مفتی اعظم و امام کعبہ نےمسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران اس قول رسولؐ کو دہرایا کہ تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔ بظاہر عالمی حالات کے پس منظر میں انہوں نے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے تمام مسلمانوں کو آپس میں ایک دوسرے کا بھائی ...

مناسک حج کا آغاز لبیک اللھم لبیک کے ورد کے ساتھ فرزندان توحید منیٰ میں خیمہ زن، وقوف عرفہ آج

”لبیک اللہم لبیک“ کے ورد کے ساتھ جمعہ کی علی الصباح سے مناسک حج کا آغاز ہوگیا-مناسکِ حج کے پہلے دن جمعہ کو لاکھوں کی تعداد میں عازمین مکہ مکرمہ سے 8 کلومیٹر دور مِنیٰ پہنچ چکے ہیں -

بھٹکل کے علما و ذمہ داران کی دعاوں سے دبئی کے قریبی شہر عجمان میں کھلاڑیوں کے ملبوسات کے شوروم کا خوبصورت افتتاح

قریبی شہر عجمان میں بھٹکل کے نوجوان  عبدالباسط صوبیدار  کے  اسپورٹس وئیر کے شوروم کا گذشتہ روز خوبصورت افتتاح بھٹکل کے علماء و ذمہ داران کی دعاوں کے ساتھ کیا گیا ۔ شوروم میں  اسپورٹس کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ   بچوں  کے کپڑوں سمیت خواتین کی اعلیٰ کوالٹی اور خوبصورت ڈیزائن کی ...

بھٹکل اور اطراف کے عوام توجہ دیں: دبئی اور امارات میں حادثات کے بڑھتے واقعات؛ ہندوستانی قونصل خانہ نے جاری کی سفری انشورنس کی ایڈوائزری

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں اور قصبوں  میں  مختلف حادثات میں شدید  طور پر زخمی ہوکر اسپتالوں میں ایڈمٹ ہونے کی  تعداد میں  اضافہ کو دیکھتے ہوئے  اور اسپتالوں  میں اُن کا کوئی پرسان حال نہ ہونے  کے واقعات کا مشاہدہ کرنے کے بعد  ہندوستانی سفارت خانہ کی طرف سے  عرب ...

مذاہب کے ذریعے حصولِ امن ممکن: جرمن صدر اشٹائن مائر

بین الاقوامی کانفرنس 'مذاہب برائے امن‘ کے دوران اپنے افتتاحی خطاب میں جرمن صدر اشٹائن مائر نے کہا، ’’مذہبی اعتقاد زبردست امکانات کے حامل ہو سکتے ہیں۔ ایک قوت جس سے کوئی فرد اپنی پوری زندگی کو جہت دے سکتا ہے۔

ملائشیا:ذاکر نائک نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

ملائشیا میں، متنازع اسلامی مبلغ ذاکر نائک پرعوامی طور پرتقریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیس کے محکمہ مواصلات کے چیف اور سینئر اسسٹنٹ کمانڈر، داتوک اسماوتی احمد نے کہا، ہاں“ تمام پولیس دستوں کو ایسے احکامات دیئے گئے ہیں اور قومی سلامتی کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ...

منگلورو میں کولشیکر کے قریب ریلوے پٹری پر زمین کھسک گئی؛ مینگلور سے گوا اورممبئی جانے والی ٹرین سروس متاثر؛ کئی ٹرینیں رد

تعلقہ کے کُولشیکر کے قریب پہاڑی  زمین کھسکنے  سے ریلوے ٹریک پر بہت ہی زیادہ مٹی اور کیچڑ کا ڈھیر لگ گیا  جس  کے نتیجے میں منگلورو اور اس روٹ پر آگے کی طرف جانے اور منگلورو کی طرف سے گوا اور ممبئی کی طرف چلنے والی ٹرین سروس متاثر ہوگئی۔  واردات جمعہ کو پیش آئی ہے۔

بھٹکل کا ایک ماہی گیر سمندر میں ڈوب کر ہوگیا فوت

چھوٹی سی کشتی پر سمندر میں ماہی گیری کے لئے جانے والا ایک شخص توازن کھو جانے کے بعد سمندر میں گر کر فوت ہوگیا ہے۔ مہلوک ماہی گیر کا نام دُرگپّا ماستی موگیر (65سال) بتایا جاتا ہے جو کہ بھٹکل میں بیلنی علاقے کا رہنے والا تھا۔

بھٹکل: مرڈیشور میں راہ چلتی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ہوگئی ناکام؛ علاقہ میں تشویش کی لہر

تعلقہ کے مرڈیشور میں ایک خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش اُس وقت  ناکام ہوگئی جب اُس نے ہاتھ پکڑ کھینچتے وقت چلانا اور مدد کے لئے پکارنا شروع کردیا،  وارات  منگل کی شب قریب نو بجے مرڈیشور کے نیشنل کالونی میں پیش آئی۔واقعے کے بعد بعد نہ صرف مرڈیشور بلکہ بھٹکل میں بھی تشویش کی لہر ...

بھٹکل: ہیومن ویلفئیر ٹرسٹ مرڈیشور کی جانب سے معاشی طور پر کمزور خواتین میں تقسیم کی گئیں سلائی مشین

تعلقہ کے مرڈیشور میں ہومن ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے  غریب خاندانوں کو  خود روزگار پیدا کرکے اپنا  گھر چلانے کے مقصدسے  سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ اس تعلق سے   ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں  مرڈیشور اور بھٹکل کے  کئی ایک ذمہ داران موجود تھے۔