اروناچل پردیش سے لاپتہ 5 نوجوانون کو آج ہندوستان کے حوالہ کرے گی چینی فوج

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2020, 11:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزیر کِرن رجیجو نے کہا ہے کہ چینی فوج اروناچل پردیش کے پانچ نوجوانوں کو ہمارے حوالے کر دیگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے ہندوستانی فوج کے سے اس کی تصدیق کی ہے۔ رجیجو نے کہا کہ آج کسی بھی وقت، پانچوں نوجوانوں کو ہمارے حوالہ کیا جا سکتا ہے۔

کرن رجیجو نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، ’’چین کی پی ایل اے نے ہندوستانی فوج سے تصدیق کی ہے کہ وہ اروناچل پردیش کے نوجوانوں کو ہمارے حوالے کر دے گی۔ انہیں 12 ستمبر کو مخصوص مقام پر کسی بھی وقت حوالہ کیا جا سکتا ہے۔ "

قبل ازیں، رجیجو نے ہی یہ اطلاع دی تھی کہ چینی فوج نے قبول کیا ہے کہ پانچوں نوجوان ان کی طرف پائے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا تھا ، ’’چین کی پی ایل اے نے ہندوستانی فوج کے ہاٹ لائن پیغام کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اروناچل پردیش سے لاپتہ نوجوان ان کی طرف پائے گئے ہیں۔ انہیں ہماری اتھارٹی کو سونپنے کے بارے میں غور و خوض کیا جا رہا ہے۔"

نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب ایک گروپ کے دو افراد جنگل میں شکار کرنے گئے تھے اور واپسی پر انہوں نے پانچوں نوجوانوں کے اہل خانہ کو بتایا کہ انہیں چینی فوجیوں نے ایک فوج کے گشتی علاقہ سے اغوا کر لیا ہے۔ یہ مقام ناچو سے 12 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...