بی جے پی ایم ایل اے کو پرگیہ ٹھاکر کے بیان پر اعتراض ،اسے ’غداری‘ قرار دیا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd April 2019, 12:48 AM | ملکی خبریں |

گورکھپور: 21 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)vگورکھپور سے بی جے پی ممبر اسمبلی رادھا موہن داس اگروال نے مالیگاؤں بم دھماکوں کی ملزم اور بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کے شہید ہیمنت کرکرے کے متعلق دیئے گئے بیان کو غداری قرار دیا ہے۔ اگروال نے جمعہ کو ایک ٹویٹ کر کہا کہ ہیمنت کرکرے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے اور ان کی شہادت کی توہین کرنا نہ صرف شرمناک بلکہ غداری بھی ہے۔ اس بارے میں ہفتہ کو پوچھے جانے پر اگروال نے کہا کہ ہاں میں نے یہ ٹویٹ کیا ہے اور میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔ ہیمنت کرکرے بھارت کے عظیم شہید اور بہترین پولیس افسر تھے۔ اس سوال پر کہ پرگیہ کو بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی نے ہی امیدوار بنایا ہے، سنگھ نے کہا کہ پارٹی پہلے ہی پرگیہ کے بیان سے خود کو الگ کر چکی ہے۔ پرگیہ کا بیان پارٹی کا بیان نہیں ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے معافی بھی مانگی ہے۔ غور طلب ہے کہ پرگیہ ٹھاکر نے ممبئی حملوں کے دوران شہید ہوئے پولیس افسر ہیمنت کرکرے کے خلاف متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مالیگاؤں بم دھماکے کے معاملے میں گرفتاری کے بعد کرکرے نے انہیں اذیتیں دی تھیں اور اس کی ’شراپ‘ کی ہی وجہ سے دہشت گردوں نے انہیں مار ڈالا۔ اس بیان کی شدید مخالفت کے بعد پرگیہ نے معافی مانگ لی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...