امریکی فوج کے کمانڈر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ 

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th March 2020, 6:47 PM | عالمی خبریں |

  لندن/10مارچ (آئی این ایس انڈیا)امریکی فوج کے اعلان کے مطابق یورپ میں امریکی فوج کا کمانڈر اور متعدد اہل کار ممکنہ طور پر کچھ عرصہ قبل منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ پیر کے روز جاری بیان میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی کمانڈر لفٹنٹ جنرل کرسٹوفر کیوولی اپنی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ فی الوقت دور رہ کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ایک امریکی عہدے دار نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ مذکورہ پریس کانفرنس گذشتہ ہفتے جرمنی کے شہر ویسبادن میں منعقد ہوئی تھی۔ پریس کانفرنس میں بری افواج کی قیادت بھی شریک تھی۔عہدے دار کے مطابق پریس کانفرنس میں شریک ایک غیر ملکی شخصیت کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔دوسری جانب امریکی کانگرس کے ریپبلکن رکن ڈاگ کولنز نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے خود سے طبی گوشہ نشینی اختیار کر لی ہے۔ کولنز کے مطابق اگرچہ ان پر کرونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں تاہم فروری کے اواخر میں انہوں نے ایک شخص سے ملاقات کی تھی۔ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ شخص کرونا سے متاثرہ ہے۔بعد ازاں مذکورہ رکن کانگرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔