کرونا کی مہربانی سے "ہوم فٹنس" کمپنی کا مالک ارب پتی بن گیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2020, 10:55 PM | عالمی خبریں |

 دبئی،14/ستمبر (آئی این ایس انڈیا) ایسے وقت میں جب کہ کرونا وائرس کی وبا کے سبب فزیکل فٹنس کے مراکز نے اپنے دروازے بند کر دیے ،،، ایک امریکی کمپنی ایسی تھی جس نے اپنی خدمات میں بنیادی نوعیت کی تبدیلی کرتے ہوئے لاکھوں افراد کو گھروں میں رہتے ہوئے ورزش اور فٹنس پر عمل کا موقع فراہم کیا۔

رواں سال مارچ میں امریکا میں کرونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیل جانے کے بعد سے "ہوم فٹنس" کے سامان کی صنعت سے متعلق امریکی کمپنی Peloton کے کاروبار کی چاندی ہو گئی۔ اس کے نتیجے میں کمپنی کے بانی جون فولی کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور وہ امریکی کاروباری افق پر ایک نئے ارب پتی کی حیثیت سے نمودار ہوئے ہیں۔

جون فولی نے تقریبا سات برس قبل Kickstarter فورم پر 3 لاکھ ڈالر کے قریب رقم اکٹھی کر کے کمپنی شروع کی تھی۔ تاہم اب کمپنی کی سالانہ فروخت کا اندازہ اربوں ڈالر میں لگایا گیا ہے۔

بلومبرگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ کے بعد سے اب تک کمپنی کے حصص کی قیمت میں 350٪ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی وجہ سے کمپنی کے بانی جان فولی کی مجموعی دولت کا حجم بڑھ کر تقریبا 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

رواں سال جون میں اختتام پذیر ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی فروخت تقریبا 3.65 ارب ڈالر رہی۔ اب سے ایک سال پہلے کمپنی کے حوالے سے خوش گمان ترین افراد بھی اس حجم کی توقع نہیں کر سکتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...