آپ کا شکریہ... ٹرمپ نے مذاکرات سے متعلق ایران کی مشروط پیش کش مسترد کر دی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 26th January 2020, 7:47 PM | عالمی خبریں |

نیویارک26جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی اس پیش کش کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ وہ پابندیاں اٹھائے جانے کی شرط کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ کا یہ موقف ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی حالیہ تجویز کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے تاہم وہ پابندیاں اٹھا لیے جانے کا خواہاں ہے.. نہیں،،، آپ کا شکریہ‘۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز جرمن جریدے ''دیر اسپیگل'' کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ مذکرات کے لیے تیار ہے۔ڈیر اسپیگل کے مطابق جواد ظریف نے کہا ''ہمارے نزدیک اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کون بیٹھا ہے لیکن اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ وہ کیا کردار اختیار کرتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ بھی اپنے ماضی کو درست کرسکتی ہے، وہ ایران پر عائد کردہ پابندیاں ختم کردے اور مذاکرات کی میز پر لوٹ آئے۔ ہم بدستور مذاکرات کی میز ہی پر بیٹھے ہیں،،، یہ امریکی ہی ہیں جو اس (میز) کو چھوڑ کر گئے تھے‘۔ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کی تردید کی کہ ان کے ملک نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ظریف کا کہنا تھا کہ ''ہم جوہری معاہدے کے مطابق عمل پیرا ہیں۔ میں یورپی ممالک کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ اپنی پاسداریوں پر عمل درامد کے خواہش مند ہیں تو ہم فوری طور پر سمجھوتے کے مکمل نفاذ کی جانب لوٹ آئیں گے''۔واشنگٹن اور تہران کے درمیان مئی 2018 سے کشیدگی میں شدت آ گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے سخت پابندیاں عائد کر دیں جن کے سبب ایرانی معیشت ڈھیر ہو چکی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...