گجرات:  ٹھاکر کمیونٹی کادقیانوسی قانون،لڑکیوں کے موبائل کے استعما ل پر مکمل پابندی، بھاگ کر شادی کرنے پر اہل خانہ کو بھرنا ہوگا جرمانہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2019, 12:07 PM | ملکی خبریں |

بناس کاٹھا17جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گجرات کے بناس کا ٹھا میں ٹھا کر کمیونٹی کی طرف سے 12 دیہات میں عجیب و غریب اور دقیانوسی قوانین بنائے گئے ہیں۔ اس میں ایک اصول ایسا ہے کہ لڑکیاں اپنے پاس موبائل نہیں رکھ پائیں گی۔ اصول کے مطابق ایک اگر کسی کا بیٹا یا بیٹی شادی کرنے کے لئے حصہ جاتے ہیں تو لڑکے کے خاندان کو 2 لاکھ روپے اور لڑکی کے والد کو 1.50 لاکھ روپے کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔بناس کاٹھا ضلع کے ایک گاؤں میں اتوار کو ٹھا کر چھتریہ کمیونٹی کی ایک میٹنگ تھی، جس میں کئی دقیانوسی اور طالبانی قوانین بنائے گئے ہیں۔ ان دقیانوسی قوانین کے کچھ نکات یو ں ہیں۔

1:-  لڑکیوں کو موبائل رکھنے پر پابندی ہوگی اور پکڑ ے جانے پر اہل خانہ کو قصوروار ٹھہرایا جائے گا۔

2:- گاؤں میں  ڈی جے  اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی۔

 3:-کمیونٹی کی عزت اچھالنے پر بیٹے کے باپ کو 2 لاکھ اور بیٹی کے باپ کو 1.5 لاکھ کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔

4:-سماجی لین دین میں کپڑے، برتن وغیرہ بند کر کے کیش کو چلن لانے کا اصول بنایا گیا ہے۔

5:- فوتگی میں کفن صرف خاندان کا رکن دے پائے گا، کوئی نہیں لے آئے گا۔

6:-شادی کے دوران جلوس نکالنے پر پابندی عائد ہوگی، باہر سے بارات آئے گی تو بارات نہیں نکالی جائے گی۔

7:- جس گھر میں بھائی بھائی کے درمیان تنازعہ چل رہا ہو اور جب تک صلح نہ ہو اس وقت کمیونٹی کے کسی بھی پروگرام میں آنے پر پابندی رہے گی۔

ٹھا کر کمیونٹی کی طرف سے بنائے گئے قوانین میں  کئی متنازعہ فیصلے لئے گئے ہیں، لیکن بناس کاٹھا ضلع کے 12 دیہات کے لئے لگائے گئے ان پابندیوں کو الپیش ٹھا کر اور مقامی ممبر اسمبلی نے صحیح بتایا ہے۔ ممبر اسمبلی نے کہا کہ لڑکیاں اس عمر میں اپنا مستقبل روشن کریں، اس لیے لڑکیوں کے موبائل کے استعمال پر پابندی ضروری ہے۔وہیں الپیش ٹھا کر نے کہا کہ موبائل پر  پابندی کا قانون سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے۔ لڑکیاں ہی کیوں؟ لڑکوں پر بھی یہ اصول لاگو ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رہی بات لو میرج کی تو اس پر میں کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ میں نے بھی دوسرے کمیونٹی میں شادی کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...