حکومت سے سابقہ نصابی کتابوں کو ہی بحال رکھنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2022, 12:03 PM | ریاستی خبریں |

شیموگہ، 16؍جون (ایس او نیوز) روہت چکرا تیرتھا کی قیادت والی کمیٹی کی تیار کردہ کتابوں کو ہٹھا کر سابقہ نصابی کتابوں کو ہی بحال رکھنے کامطالبہ کرتے ہوۓ چہارشنبہ کو سابق وزیر  کمنے  رتناکر کی قیادت میں قومی شاعر آنجہانی کوئمپو کی سمادھی سے تیرتھا ہلی  تک 18 کلومیٹر پیدل یاترا نکالی گئی۔ یہ یاترا سیاسی جماعتوں کو بالائے طاق رکھ کر نکالی گئی۔ جس میں ترقی پسندتنظیموں کے ذمہ دار، ادیب واہم شخصیتوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوۓ پروفیسر ایس جی  سدارامیا نے کہا کہ روہت چکرا تیرتھا کی قیادت والی کمیٹی کی تیار کردہ کتابیں بچوں کو پڑھائی نہیں جاسکتی۔ حکومت نے بچوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ تاریخی شخصیتوں کی توہین کی گئی ہے ۔ ریاستی ترانہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ یہ صرف کوئمپو کی نہیں بلکہ  ریاست کے عوام کی توہین ہے۔ انہوں نے سابقہ نصابی کتابوں کو ہی بحال رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو فرقہ پرستوں کی طرف سے تیار کردہ کتابیں پڑھانا  نا ممکن ہے۔ انگلش اسکول کے نہیں بلکہ کنڑا اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر  کمنے  رتناکر نے نصابی کتابوں کو رد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی دن تیر تھا  ہلی  ٹاؤن پنچایت کے قریب اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سابق وزیر و اپوزیشن لیڈر سدارامیا ، بی کے ہری پرساد، ضلع کانگریس کمیٹی  صدرایچ ایس سندریش، اڈوکیٹ شری پا ل مختلف اداروں کے ذمہ دار اور اد یبوں نے شرکت کی ۔اپوزیشن لیڈر سدارامیا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ تیر تھا ہلی  پہنچے۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ کانگریس لیڈروں کیخلاف مرکزی حکومت  تفتیشی اداروں کا استعمال کر کے انہیں پریشان کررہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت نے انتقامی سیاست کے حدوں کو پار کر دیا ہے، جس کے نتیجہ میں ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو پریشان کیا جارہا ہے۔

ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ یہ سب کچھ دہلی میں بیٹ کر امیت شاہ کنٹرول کر رہے ہیں۔ خود مختار ادارے مرکزی حکومت کے ہاتھوں کا کھلونا بن گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے 60 سے زائد سالوں سے ملک چلایالیکن ایسا نہیں کیا، پرامن مظاہرہ کرنیوالے کانگریس اراکین پر پولیس نے زیادتی کی ہے۔

بی جے پی قومی جنرل سکریٹری سی ٹی ر وی کے بیان پر ردعمل  ظاہر کرتے ہوۓ کہا کہ ان لوگوں کو بنیادی حقوق اور قانون سے کچھ بھی واقفیت نہیں ہے۔ بی جے پی تاریخ سے ناواقف ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔