اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم مودی کا خطاب، دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2021, 10:57 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نیویارک، 26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر جم کر نشانہ سادھا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو ملک دہشت گردی کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کررہے ہیں، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے۔ یہی نہیں، وزیر اعظم مودی نے سمندری سکیورٹی اور توسیع پسندی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سبھی کی مشترکہ وراثت ہے اور اس کو بچانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی بنایا جانا ضروری ہے کہ افغانستان کی سرزمین کا استعمال دہشت گردی کو پھیلانے کیلئے نہیں ہو یا پھر وہاں دہشت گردانہ واقعات نہ ہوں۔ ہمیں اس بات کیلئے بھی محتاط رہنا ہوگا کہ وہاں کی نازک صورتحال کا کوئی ملک اپنے مفاد کیلئے ٹول کی طرح استعمال نہ کرے۔وزیر اعظم مودی نے اشاروں ہی اشاروں میں پاکستان کو کافی کھری کھوٹی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک دہشت گردی کو سیاسی ٹول کے طور پر استعمال کرتے ہیں، شاید وہ بھول رہے ہیں کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے، ہمیں اس وقت افغانستان کے عوام، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کی مدد کرنے ضرورت ہے اور اس میں ہمیں اپنا فرض نبھانا ہوگا۔وزیر اعظم مودی نے چین پر بھی اشاروں ہی اشاروں میں زوردار حملہ کیا۔ سمندر کے ذریعہ کاروبار کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سمندر ہماری مشترکہ وراثت ہے، اس لئے ہمیں دھیان رکھنا ہوگا کہ سمندر کے وسائل کا استعمال کریں، اس کو غلط استعمال نہ کریں۔ سمندر بین الاقوامی کاروبار کی لائف لائن ہے اور اس سے توسیع پسندی کی لڑائی سے بچنا ہوگا۔ اس کو بچانے کیلئے اقوام متحدہ قوانین کے مطابق بین الاقوامی برادری کو آواز اٹھانی ہوگی۔

”فائر فائٹر“ کے بھیس میں آگ لگانے والا ملک پاکستان: ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی(یو این جی اے)کے سامنے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کو فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا اور ایک ایسا ملک قرار دیا ہے جو اپنی زمین پردہشت گردی کو حکومتی پالیسی کے تحت تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے پورے خطے اور دنیا بھر کے ممالک متاثر ہیں۔یو این مشن میں ہندوستان کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے نے یو این جی اے میں جواب دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو اقتدار کی سرپرستی حاصل ہے۔ پوری دنیا کو پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، کیونکہ پاکستان مسلسل دہشت گردوں کی حمایت کرتا آرہا ہے۔ انہوں نے زوردار حملہ کرتے ہوئے دنیا کو یہ بھی یاد دلایا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان نے ہی پناہ دی تھی۔سنیہا دوبے نے کہا کہ دنیا یہ نہیں بھولی کہ کئی خوفناک واقعات کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ ملی تھی۔ پاکستانی قیادت اب بھی اسامہ کو شہید کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج بھی ہم نے پاکستان کے رہنما کو دہشت گردانہ کارروائیاں کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کرتے ہوئے سنا۔ دہشت گردی کا اس طرح دفاع کیا جانا جدید دنیا میں ناقابل قبول ہے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کے سربراہ عمران خان کا ایک ریکارڈڈ میسیج چلایا گیا تھا، جہاں وہ اپنے خطاب میں 13 بار کشمیر کا ذکر کر رہے ہیں اور حریت پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے جنازے سے متعلق جھوٹ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریکارڈڈ میسیج میں عمران خان نے ہندوستان کے ساتھ امن کی بات کہی تھی، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن جموں وکشمیر کے تنازعہ کو حل کرنے پر بھی منحصر کرتا ہے۔ انہوں نے بیان دیاکہ پاکستان کے ساتھ بامعنی اور نتیجہ خیز نتائج دینے والے رابطہ کیلئے سازگار ماحول بنانے کی ذمہ داری ہندوستان کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، کہا- گرفتاری قانون کے مطابق

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے تعلق سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج (25 اپریل) سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، ہم نے انہیں 9 مرتبہ سمن بھیجا تھا اور یہ کہ وہ تفتیش ...

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔