دہشت گردی فنڈنگ معاملہ: پلوامہ میں تاجر غلام احمد وانی کے گھر این آئی اے کی چھاپہ ماری
سرینگر، 23 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) این آئی اے نے جموں و کشمیر کے تاجر غلام احمد وانی کے گھر پر چھاپہ ماری کی ہے۔این آئی اے نے یہ چھاپہ غلام احمد وانی کے پلوامہ میں واقع گھر میں مارا ہے۔چھاپہ ماری دہشت گردی فنڈنگ معاملے کو لے کر ہوئی ہے۔بتایا جا رہا ہے اس کارروائی میں ایجنسی نے کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کئے ہیں۔ہند۔پاک کے درمیان ایل او سی پر تجارت کرنے والے غلام احمد وانی پر حوالہ نیٹ ورک اور پاکستان سے دہشت گردی فنڈنگ کی سازش میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔اس کے علاوہ دسمبر 2018 میں این آئی اے نے دہلی اور اتر پردیش کے امروہہ سمیت کئی شہروں میں چھاپے ماری کی تھی اور ایک بڑے آئی ایس آئی ایس ماڈیول کاخلاصہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔اس دوران این آئی اے نے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا تھا،اگرچہ بعد میں 21 جون کو این آئی اے نے صرف 10 ملزمان کے خلاف ہی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔اس کے سبب چار ملزم جیل سے باہرآ گئے تھے۔