گیس کی تلاش کے حوالے سے ترکی اور یونان کے درمیان پھر کشیدگی

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2020, 10:32 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،11 /اگست (آئی این ایس انڈیا) ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں یونان کے دورافتادہ علاقے  کاسٹیلورائزو جزائز کے آس پاس گیس اور تیل کی تلاشی مہم پھر سے شروع کی ہے، جس پر یونان نے نیٹو کے اتحادی ملک ترکی پر مشرقی بحیرہ روم میں امن کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یونان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی نے گیس کی تلاش کے لیے جو تحقیقی جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے نئی سطح پر سنگین کشیدگی پیدا ہورہی ہے اور یہ ترکی  کے ’عدم استحکام‘ کرنے کے رول کو بے نقاب کر تا ہے۔ یونان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ''ان کا ملک اپنی سالمیت اور خود مختاری کے حقوق کا دفاع کرے گا۔یونان کے وزیر اعظم کائریاکوس مٹسوٹاکیس کے دفتر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں یورپی یونین کونسل کے صدر شال میشل اور نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹول ٹینبرگ سے بات کی ہے۔نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹول ٹینبرگ نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہر حال میں بین الاقوامی قوانین کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ صورتحال کو اتحادی یکجہتی کے جذبے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کرنا ہوگا۔جرمنی میں وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ایتھنز اور انقرہ کو اس بارے میں بات چیت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر مزید توانائی کی تلاش جاری رکھنا یقیناً ایک غلط اشارہ ہوگا۔دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے بھی اس بارے میں مذاکرات پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اپنے کابینی رفقاء کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ، بحیرہ روم کے تمام ممالک کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے اور ایسا فارمولہ تلاش کریں جس سے سبھی کے حقوق کو تحفظ مل سکے۔ ہم دوسرے ممالک کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ترکی کو نظر انداز کر کے ہمیں ہمارے ساحلوں تک ہی محصور کر دیں۔صدر اردوان نے چند روز قبل ہی کہا تھا کہ وہ یونان اور یورپی یونین کے موجودہ جرمن صدر کے ساتھ گذشتہ ماہ میں ہونے والی تیز رفتار بات چیت کے نتائج کا انتظار کرتے ہوئے تھک چکے ہیں۔ ان کے اس بیان کے تیسرے روز یعنی پیر کو ہی ترکی نے گیس و توانائی کی تلاش کے لیے اپنے سمندری جہاز اوریوک ریز کو اس علاقے میں مہم پردوبارہ بھیج دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...