تریپورہ میں بی ایس ایف کے جوانوں اور دیہی افراد کے مابین جھڑپ کے بعد ماحول کشیدہ

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2020, 8:12 PM | ملکی خبریں |

ترپورہ،12؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ترپورہ کے دھرم نگر شہر میں قدم تالا کے اِچئیرہ پارعلاقے میں بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے جوانوں اور دیہی علاقوں کے درمیان جھڑپ کے دوسرے دن بدھ کے روز بھی تناؤ کی صورتحال قائم ہے۔ 

ہندوستان۔بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل اس علاقے میں دیہی افراد نے سرحد پر تعینات ایک بی ایس ایف جوان پر ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ  کا الزام عائد کیا۔  بی ایس ایف نے اس الزام کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں نے سرحد سے متصل علاقے میں ایک مشتبہ سرگرمی کو ناکام کر دیا ہے۔ 

دونوں فریقوں نے پولیس تھانے میں اپنی اپنی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی ہے لیکن ابھی تک کیسز میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس درمیان بی ایس ایف کے افسران نے جوان پر عائد الزامات کی اندرونی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سماج وادی پارٹی بی جے پی حکومت کی منمانی کے خلاف گورنر کو آج سونپے گی میمورنڈم: اکھلیش

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی منمانی اور جابرانہ پالیسیوں کے خلاف 21 ستمبر یعنی آج سماج وادی پارٹی سبھی اضلاع میں تحصیل سطح پر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ گورنر کو ایک میمو رنڈم پیش کرے گی۔

بی جے پی کے رویہ سے پارلیمانی جمہوریت شرمسار: کانگریس

کانگریس نے کہا کہ راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جس طرح کا سلوک کیا ہے اس سے ملک کی پارلیمانی جمہوریت شرمسار ہوئی ہے اور ڈپٹی چیرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے اراکین کے جذبات کو کچل کر ایوان کی کارروائی کو انجام دیا۔