امریکا اور ایران میں‌ کشیدگی، اسرائیل ممکنہ حملے کی جوابی کارروائی کے لیے تیار

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2020, 6:45 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس، 29دسمبر (آئی این ایس انڈیا) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بڑھتے واقعات کے بعد اسرائیلی فوج نے کسی بھی ممکنہ آپریشن کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کی ریزرو فورس میں مزید بھرتی بھی شروع کی گئی ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف امریکا کی جانب سے ایران پر حملےکی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکا کی طرف سے خطے میں جنگی طیارے اور بھاری اسلحہ منتقل کیا ہے۔ امریکا نے پہلی بار اپنی ایک جنگی آبدوز خلیجی پانیوں تک پہنچائی ہے جس پر '150' ٹوما ہاک' میزائل نصب ہیں۔

بعض ذرائع ابلاغ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کی طرف سے خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات پر حملہ ہوسکتا ہے۔ ایران اس وقت سخت غصے میں ہے کیونکہ گذشتہ ماہ چوٹی کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد امریکا کے ساتھ تہران کی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس کےعلاوہ کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی پہلی برسی کے موقعے پردونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ایران نے کہا ہےکہ وہ خطے میں پہنچائے گئے امریکا کے جدید ترین ہتھیاروں اور اس کی فضائی، بری اور بحری فواج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب امریکا نے واضح‌کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کو خطے میں کسی قسم کے دہشت گردانہ حملے کی اجازت نہیں دے گا۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز سے اپنی ایک جوہری آبدوز خلیجی ملکوں کے پانیوں تک پہنچائی ہے تاکہ ایران کی طرف سے درپیش کسی بھی ممکنہ خطرے کا تدارک کیا جا سکے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق جوہری آبدوز' ایس ایس جارجیا' ایران کے لیے ایک پیغام ہے کہ امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں کےدفاع کا پابند ہے۔ اس آبدوز پر ٹاما ہاک طرز کے150 میزائل نصب ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...