بی ایچ یومیں طالبات پر لاٹھی چارج ، کشیدگی برقرار ، وارانسی کے تمام ڈگری کالج اور تعلیم ادارے بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2017, 12:23 AM | ملکی خبریں |

وارانسی24ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بنارس ہندویونیورسٹی (بی ایچ یو) میں تشددکے واقعات کے بعد پیداشدہ کشیدگی کے پیش نظر کل مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ اور سپورنانندسنسکرت یونیورسٹی اور ان سے منسلک ضلع کے تمام کالج اور تعلیم ادارے بند رہیں گے۔سرکاری ذرائع نے آج کہا کہ ڈویڑنل کمشنر نتن رمیش گوکرن نے بی ایچ او کیمپس کا دورہ کیا اور آج کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے وائس چانسلر پروفیسر گریش چندرترپاٹھی اور کچھ تحریک چلانے والے طلباء سے بھی ملاقات کرکے ان کا موقف سمجھا۔ یونیورسٹی کے دورے کے دوران مسٹر گوکرن کے ساتھ یوگیشور رام مشر، سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آر کے بھاردواج سمیت کئی اعلی افسران موجود تھے۔ اعلی افسران کے ساتھ بات چیت کے بعد ضلع مجسٹریٹ مسٹر مشرا نے دونون بڑی یونیورسٹیوں کو بند رکھنے کاحکم جاری کیا۔دریں اثنا بی ایچ یو انتظامیہ نے کل شیڈول کے مطابق تین روز قبل دشہرہ کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز آفیسر ڈاکٹر راجیش سنگھ نے یونیورسٹی کے ہوسٹل خالی کرائے جانے کی خبروں کو گمراہ کن بتایاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دیر شام تک یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل خالی کرانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ یونیورسٹی میں ’مڈسیمسٹر بریک‘ 28 ستمبرکے بجائے 25 ستمبر کو شروع ہو گا۔ اس دوران تعلیمی کام ملتوی رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نیاس بارے میں آج فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...