جامعہ یونیورسٹی کے آس پاس کے علاقوں میں تناؤ، یو پی کے 6 اضلاع میں دفعہ 144

Source: S.O. News Service | Published on 16th December 2019, 1:04 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،16/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) جامعہ یونیورسٹی کے اندر اور باہر ہونے والے کل کے ہنگاموں کے بعد جامعہ کے آس پاس کے علاقوں میں حالات بہت کشیدہ ہیں۔ پارلیمنٹ کے ذریعہ ترمیم شدہ شہریت قانون 2019 کے خلاف پورے ملک میں مظاہروں کا دور جاری ہے۔ ان مظاہروں کی آگ اب ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی پہنچ گئی ہے۔ کل دہلی میں ہوئے مظاہروں میں جہاں طلباء کی جانب سے پولس کے ذریعہ یونورسٹی کیمپس میں داخل ہو کر زیادتیاں کرنے کا الزام ہے وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پولس پر پتھراؤ کیا اور تشدد پر اتر آئے۔

کل دیر رات کیمپس میں پولس کارروائی کے خلاف جامعہ، ڈی یو اور جے این یو کے طلباء اور ٹیچرس نے دہلی پولس ہیڈکواٹر کے باہر مظاہرہ کیا جس کے بعد یونیورسٹی کے گرفتار تقریباً 50 طلباء کو رہا کر دیا گیا۔ ادھر آج جامعہ کا ایک ریسرچ اسکالر اپنی شرٹ اتار کر ٹھنڈ میں جامعہ کے گیٹ پر بیٹھ گیا تھا اور کہہ رہا تھا کہ پولس ا س کو مارے تاکہ داغ سب کو دکھیں بھی اور وہ بے داغ بھی رہے۔ کچھ طلباء کے سمجھانے کے بعد اس نے اپنا احتجاج واپس لے لیا۔ حالانکہ کچھ دیر بعد ہی آٹھ سے دس لڑکوں نے اپنی شرٹ اتار کر پولس کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج شروع کر دیا۔

ادھر اے ایم یو میں بھی پولس اور آر اے ایف یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہو گئی تھی اور اس نے رات کو کیمپس میں موجود طلباء کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ علی گڑھ سمیت اتر پردیش کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور سہارنپور، میرٹھ و علی گڑھ میں انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب جامعہ یونیورسٹی میں کافی ہنگامہ ہوا۔ طلبا کا الزام ہے کہ پولس نہ صرف کیمپس میں داخل ہوئی اور لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں پر بھی لاٹھی چارج کرنے لگی، بلکہ لائبریری میں پڑھ رہے طلبا و طالبات کے اوپر بھی بربریت کی۔ کئی ویڈیو سامنے آئے ہیں جس میں پولس لاٹھی چارج کرتی ہوئی اور آنسو گیس کے گولے داغتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پراکٹر نے واضح لفظوں میں کہا کہ پولس بغیر اجازت کیمپس میں داخل ہوئی اور اسٹوڈنٹس کو نشانہ بنایا۔ جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے پولس کی اس کارروائی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے طلباء کے ساتھ کھڑنے ہونے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...