تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر400 کروڑخرچ کرکے بنوائیں گے نیاسیکریٹریٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2019, 11:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) نیا سیکرٹریٹ بنوانا چاہتے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ پانچ سے چھ لاکھ مربع فٹ میں مجوزہ اس سیکریٹریٹ کو بنانے میں 400 کروڑ کی لاگت آئے گی،اگرچہ ذرائع بتا رہے ہیں کہ تمام سہولیات کے مکمل تعمیر ہونے میں ایک ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کے سی آر کا نئے سیکرٹریٹ کا یہ ڈریم پروجیکٹ پرانے سیکرٹریٹ کو توڑکر بنے گا۔وزیراعلیٰ نے یہ قدم تعمیراتی شکایات کے بعد اٹھایا ہے،اب اسمبلی اور قانون سازکونسل کو بھی خیرآبادکے قریب نیا عمارت نصیب ہوگا،بھومی پوجن 27 جون کو ہوگا۔آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے حال ہی میں دئے ایک حکم میں آندھرا پردیش حکومت کے مقبوضہ سیکرٹریٹ کو تلنگانہ کو دینے کو کہا ہے،تاکہ تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کا خواب پورا ہو سکے۔کے سی آر ارکیٹیکچرل پر حد سے زیادہ انحصار کرتے ہیں۔سی ایم کے سی آرنے اپنے پہلے دور اقتدار میں موجودہ سیکرٹریٹ کا کچھ ہی بار دورہ کیا،کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ جس سیکرٹریٹ میں وزیراعلی رہتے اس میں این ٹی آر، وائی ایس آر اور چندرا بابو نائیڈو بیٹھ رہے ہیں۔یہی وجہ تھی کہ پہلے دور میں کے سی آر نے اپنے بنگلے میں بنے کیمپ آفس سے ہی حکومت کو منظم کیا تھا،جبکہ پرانے سیکرٹریٹ سے بچنے کے لئے وہ مسلسل نیا سیکرٹریٹ بنانے کی کوشش میں لگے تھے۔بعد میں کے سی آر نے سکندرآباد کے تاریخی بائسن پولو گراؤنڈ کو اپنے ڈریم پروجیکٹ کے لئے مناسب پایا، مگر اس میں 60 ایکڑ سے زیادہ زمین کی ملکیت وزارت دفاع کے پاس تھی۔اس وقت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر، نرملا سیتا رمن اور پی ایم مودی کے ساتھ اس سلسلے میں کئی بار ملاقاتوں کے بعد بھی نتیجہ نہیں نکلا۔آخر کار کے سی آر نے اپنی دوسری اننگ میں پرانے سیکرٹریٹ کو ہی گرا کر نئے سیکرٹریٹ کی تعمیر کا فیصلہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...