تلنگانہ کے بھینسا قصبہ میں دو فرقہ کے درمیان تصادم، دفعہ 144 نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 8th March 2021, 11:51 PM | ملکی خبریں |

بھینسا،8؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) تلنگانہ کے بھینسا قصبہ میں دو فرقہ کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو شروع ہوئے تنازعہ اور پرتشدد تصادم کے بعد پیر کے روز حالات کشیدہ ہو گئے۔ حیدر آباد سے تقریباً 260 کلو میٹر دور نرمل ضلع کے اس قصبہ میں ہوئے تشدد میں تین افراد زخمی ہو گئے اور دو گھروں میں آگ لگا دی گئی۔ ذوالفقار لین میں دو فرقوں کے لوگوں کے درمیان ہوئی بحث کے بعد یہ تنازعہ شروع ہوا جس میں دو گروپ کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا اور کچھ شورش پسندوں نے دو گھروں میں آگ لگا دی۔

تلنگانہ پولس نے کہا کہ تشدد کو روکنے کے لیے قصبہ میں اضافی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایک پولس افسر نے بتایا کہ اب حالات پرامن ہیں۔ فرقہ وارانہ طور سے حساس قصبے میں تقریباً 600 پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کچھ مشتبہ لوگوں کو پولس نے پکڑا بھی ہے۔ نرمل ضلع کا اضافی چارج سنبھال رہے عادل آباد کے ایس پی وشنو ایس واریر نے بھی بھینسا قصبے کا دورہ کیا۔ سینئر افسر حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ احتیاط کے طور پر پولس نے پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر روک لگاتے ہوئے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اس درمیان مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے پیر کے روز بھینسا میں ہوئے تشدد کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا اہلکاروں پر حملہ ہونا پریشان کرنے والا اور افسوسناک ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے تلنگانہ کے پولس ڈائریکٹر جنرل ایم. مہندر ریڈی سے بات کر کے قصورواروں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے اور اضافی فورس تعینات کرنے کے لیے کہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انھوں نے اس ایشو پر عادل آباد کے رکن پارلیمنٹ سویم باپو راؤ سے بھی بات کی ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کے نرمل ضلع میں آنے والا بھینسا علاقہ ویسے تو ایک اہم کاروباری مرکز ہے، لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں یہاں کئی بار فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال جنوری میں ہوئے تشدد نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ساتھ ہی کئی گھر، دکانیں اور گاڑیاں حادثہ زدہ ہو گئی تھیں۔ فی الحال یہاں پر حالات پرامن ہیں، لیکن کشیدگی بنی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...