سعودی عرب میں تلنگانہ کے نومسلم شہری کا انتقال، میت واپس لانے کے لئے کلکٹر سے گہار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2020, 8:42 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

حیدرآباد،23؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں علاج کے دوران انتقال کر جانے والے تلنگانہ کے ایک نو مسلم شخص کی میت آبائی مقام منتقل کرنے کے لئے کلکٹر سے ان کے خاندان نے گہار لگائی ہے۔ جگتیال ضلع کے یقین پور گاوں سے تعلق رکھنے والے ملیا جنہوں نے اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام عبدالرحمن رکھ لیا تھا کی خلیجی ملک میں گردہ کے عارضہ اور دیگر عوارض کے نتیجہ میں علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔

وہ 1979میں سعودی عرب ملازمت کے سلسلہ میں گئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر 30 برس تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ سعودی عرب میں گزارا، ان کی اہلیہ نے ضلع کلکٹر جگتیال سے گہار لگاتے ہوئے ان سے خواہش کی ہے کہ ان کی میت کو آبائی مقام لانے کے لئے انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے ساتھ ہی پرواسی مترا لیبر یونین سے اس سلسلہ میں مدد کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کے اسلام قبول کرنے کے باوجود ان کی شادی شدہ زندگی بہتر انداز میں چل رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر نے گزشتہ سال اکتوبر میں چھٹی کا وقت اپنے خاندان کے ساتھ بہتر انداز میں گزارا تھا۔

ان کے فرزند ملیش نے کہا کہ ان کے والد اس کمپنی میں ملازم تھے جس کو مکہ میں کام کا کنٹریکٹ 2002 میں ملا تھا۔ مکہ پروجیکٹ میں صرف مسلم ملازمین ہی کام کر سکتے ہیں اسی لئے ان کے والد کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ انہوں نے اپنی ملازمت دوبارہ حاصل کرنے کے مقصد سے اسلام قبول کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے اپنے خاندان کی ترقی کے لئے اپنی زندگی کی قربانی دی۔ ان کا خاندان ان کے خیالات اور عقائد کا احترام کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت سے ناراض محبوبہ مفتی نے کہا "ہم خاموش بیٹھنے والے نہیں، طاقت ہے تو چین کو نکالو"

 پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں پر طاقت آمائی کرتی ہے جبکہ چین کا نام لینے سے بھی تھرتھراتی ہے جس نے لداخ میں ہماری زمین ہڑپ لی ہے

مونگیر تشدد: بی جے پی-جے ڈی یو حکومت سے کانگریس نالاں، پی ایم مودی سے مانگا جواب

بہار میں اسمبلی انتخاب کے درمیان مونگیر شہر میں دو دن پہلے پولس فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت کے بعد آج ایک بار پھر شہر میں ہنگامہ ہونے پر کانگریس نے نتیش حکومت کے ساتھ ساتھ پی ایم مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آن لائن جوے، گیمنگ، سٹہ کی ویب سائٹوں اور ایپس پر روک لگائی جائے: جگن موہن ریڈی

اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مرکزی وزیر الکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سروس خدمات فراہم کرنے والوں کو ہدایت دیں کہ وہ تمام آن لائن جوے، گیمنگ، سٹہ کی ویب سائٹس اور ایپس کو ریاست میں بلاک کر دیں۔

توہین رسالت معاملہ میں عرب دنیا متحد؛ مصنوعات بائیکاٹ مہم سے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا فرانس 

آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کارٹون بنانے پر مصر رہنے والا فرانس پہلی بار عرب دنیا کی جانب سے چلائی گئی ’’فرانس کے مصنوعات کی بائیکاٹ مہم‘‘ کے سامنے گھٹنا ٹیک کر گڑ گڑاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ 

مسجد الحرام میں 210 دنوں کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے المسجد الحرام میں 210 دنوں بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی۔ جنرل پریزیڈنسی برائے انتطامی امور الحرمین الشریفین نے جمعہ کو علی الصبح مسجد حرام کے 11 دروازے نمازیوں کے استقبال کی خاطر کھول دیئے تاکہ فرزندان توحید عالمی وبا کے جلو میں پہلی نماز ...