میونسپل الیکشن جیتنے پر روہنگیاؤں کے خلاف کریں گے سرجیکل اسٹرائیک: تلنگانہ بی جے پی

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2020, 10:10 PM | ملکی خبریں |

حیدر آباد،25؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمانی اور اسمبلی انتخاب میں لیڈروں کی شعلہ بیانی تو ہمیشہ دیکھنے کو ملتی ہے، لیکن اب میونسپل انتخابات میں بھی حالات کچھ ایسے ہی نظر آ رہے ہیں۔ یکم دسمبر کو حیدر آباد میں میونسپل انتخاب ہونا ہے جس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی مہم اپنے عروج پر ہے۔ اس درمیان تلنگانہ بی جے پی صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بی جے پی میونسپل انتخاب میں میئر کا عہدہ جیتتی ہے تو روہنگیاؤں اور پاکستانیوں کو بھگانے کے لیے اس پرانے شہر میں سرجیکل اسٹرائیک کرے گی۔‘‘ یہ بیان انھوں نے حیدر آباد کے اولڈ سٹی علاقہ میں دیا۔ بی جے پی صدر کے اس بیان پر ٹی آر ایس اور اے آئی ایم آئی ایم نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

بی جے پی ریاستی صدر کے بیان پر اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے بی جے پی کو اولڈ سٹی میں پاکستانی شہریوں کی شناخت کرنے کا چیلنج پیش کیا ہے۔ اویسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میں بی جے پی کو 24 گھنٹے دیتا ہوں، انھیں بتانے دیں کہ اولڈ سٹی میں کتنے پاکستانی مقیم ہیں۔‘‘ ساتھ ہی اویسی نے بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو چینی پی ایل اے پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا بھی چیلنج دیا۔ انھوں نے ایک انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ ’’میں بی جے پی کو بتانا چاہتا ہوں جس نے یہ بیان دیا ہے، اور میں وزیر اعظم کو بتانا چاہتا ہوں کہ چین کی پی ایل اے نے لداخ میں ہماری زمین پر قبضہ کیا ہے۔ پی ایم مودی کیا آپ ہماری زمین پر قبضہ کرنے والے چین پر سرجیکل اسٹرائیک نہیں کریں گے۔‘‘

دوسری طرف بی جے پی لیڈر کے متنازعہ بیان پر ٹی آر ایس کے کارگزار سربراہ کے ٹی راماراؤ نے بھی سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہے کہ کیا وزیر مملکت جی کشن ریڈی اپنی پارٹی کے معاون کے قابل مذمت اور نفرت انگیز تبصروں کی مذمت کریں گے۔ راما راؤ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’’مرکز میں اقتدار میں ہونے کے ناطے بی جے پی لیڈروں کو غریبی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر سرجیکل اسٹرائیک کرنا چاہیے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...