تیجندر سنگھ نے دولت مشترکہ کھیلوں کے شاٹ پٹ فائنلس کیلئے کوالیفائی کیا
گولڈ کوسٹ،08؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان کے شاٹ پٹ کھلاڑی تیجندر سنگھ نے آج یہاں کوالیفائنگ راؤنڈ میں چھٹے نمبر پر رہ کر فائنلس کیلئے کوالیفائی کیا۔ کوالیفائنگ گروپ اے میں موجودہ قومی چمپئن تیجندر سنگھ نے اپنی آخری کوشش میں 19.10میٹر کی دوری طے کی، اس سے پہلے ان کے دو تھرو 18.49میٹر اور 18.43 میٹر کے رہے۔تیجندر سنگھ نے فروری میں تہران میں ایشیائی انڈور چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے تھامس والش نے کوالیفائنگ میں دولت مشترکہ کھیلوں کے 22.45 میٹر کے نئے ریکارڈ سے فائنلس میں داخل ہوئے۔نائیجیریا کے چکیویبکا انیکیچی(20.66 میٹر) کوالیفائنگ میں ان کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔مقابلے کا فائنلس پیر کو ہوگا۔