تیجسوی یادو نے پپو یادو کو بتایا بی جے پی کا ایجنٹ، وہ خاندان میں پھوٹ ڈالنا چاہتے تھے ،سپول میں اوچھی سیاست کرنے والے تیجسوی یادوکاالزام 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd April 2019, 1:03 AM | ملکی خبریں |

مرلی گنج21اپریل ( آئی این ایس انڈیا )تیجسوی یادوسپول میں مہاگٹھ بندھن کی کانگریس امیدواررنجیتارنجن کے خلاف اپنے یادوامیدواراتارکراوچھی سیاست کررہے ہیں،جس سے بی جے پی کوفائدہ پہونچناطے ہے۔اس ذہنیت کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ کل کی راہل گاندھی کی سپول ریلی میں وہ شریک بھی نہیں ہوئے۔اسی طرح شیوہر،سیوان،مدھوبنی اوربیگوسرائے میں ان کی گندی سیاست کی وجہ سے این ڈی اے کافائدہ ہوسکتاہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پھر رہنما راجیش رنجن عرف پپو یادو پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لیڈر ہے، جن کو’پتاجی ‘ نے اور ہماری غلطی نے پچھلی بار ایم پی بنا دیا تھا۔ میں نے ہی والد سے پیروی کر انہیں ٹکٹ دلایا تھا۔ انہوں نے پی ایم نریندر مودی کو بڑا بھائی اور پپو یادو کو چھوٹا بھائی بتایا۔ تیجسوی یادو نے عوام سے اس کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگا اور کہا کہ ایسے شخص کو ہم نے پیروی کر کے ٹکٹ دلایا، جو پارٹی کو ہی برباد کرنا چاہتا تھا۔ خاندان میں ہی پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہا تھا۔ تیجسوی نے کہا کہ نریندر مودی بڑے ایکٹر ہیں۔ ان کی سیاست ملاوٹی اور مصنوعی ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن سے پہلے وہ لالو جی کو جی بھر گالی دیا کرتے تھے اور انتخابات قریب آنے پر لالو جی سے کہتے تھے خون لے لیجئے خون‘۔ پپو یادو بی جے پی کا ایجنٹ ہے، بی جے پی سے روپے لے کر ہم لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، تاکہ بی جے پی آگے نکل جائیں۔ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔ اقتدار میں دوبارہ نریندر مودی آئے تو جمہوریت ختم ہو جائے گی ۔ منصوبہ بند سازش کے تحت لالو پرساد کو جیل بھجوایا گیا اور اب آئین کو ختم کرنے کی سازش چل رہی ہے۔اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیر اعلی پولیس کو بھی اپنا کام نہیں کرنے دیتے ہیں۔ آج بھی بہار میں شراب کی ہوم ڈلیوری ہو رہی ہے۔ نتیش کمار نے چار سال میں چار بار حکومت تبدیل کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں شراب بندی اسی لئے لاگو کیا گیا کہ شراب مافیا سے سیکھا جا سکے۔ دربھنگہ میں مہاگٹھ بندھن امیدوار اور آر جے ڈی کے سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی نے کہا کہ آئین میں ترمیم بی جے پی کا پوشیدہ ایجنڈا ہے۔ اس بات کا انکشاف بی جے پی لیڈر ساکشی مہاراج اپنے بیان میں کر چکے ہیں کہ یہ آخری لوک سبھا انتخابات ہے۔لیکن ملک کے عوام بی جے پی کے اس ناپاک ارادے کو پورا نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی وزیر اعظم کے قابل نہیں ہیں۔ بھارت ماتا کی جے کہنے سے کوئی محب وطن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا وہ اگر رکن پارلیمان منتخب جاتے ہیں تو متھلانچل کی سماجی، ثقافتی، تعلیمی، اقتصادی ترقی کے لئے متھلا ترقی بورڈ قائم کیا جائے گا۔ بند چینی مل اور اشوک پیپر مل کو بحال کیا جائے گا۔ پارٹی میں چل رہے اتھل پتھل اور تیج پرتاپ یادو کے باغیانہ تیور پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ بس اتنا جان لیں کہ آر جے ڈی کو کوئی نقصان نہیں ہونے والا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...