دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی کے سامنے پیش ہوں گے تیجسوی یادو، مگر گرفتار نہیں کیا جائے گا

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2023, 7:46 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،16/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) نوکری کے عوض زمین گھپلے کے معاملے میں جمعرات کے روز دہلی ہائی کورٹ نے تیجسوی یادو کے خلاف جاری کئے گئے سی بی آئی کے سمن کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا، تاہم سی بی آئی نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ تیجسوی کو 25 مارچ کو صبح 10.30 بجے سی بی آئی دفتر جانا ہوگا۔

دراصل، سماعت کے دوران تیجسوی کے وکیل نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اگر تیجسوی ایجنسی کے سامنے پیش ہوتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، اس پر سی بی آئی نے جواب دیا ’’ہم انہیں گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ پیش ہوں، کیونکہ انہیں کچھ دستاویزات دکھانے ہیں۔ اگر وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سامنے آئیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔‘‘ خیال رہے کہ تیجسوی یادو نے سی بی آئی کی جانب سے پیشی کے لیے تین سمن موصول ہونے کے بعد یہ عرضی دائر کی تھی۔

جسٹس دنیش کمار شرما کے سامنے سی بی آئی کے سمن کی مخالفت کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ 'میں بہار کا نائب وزیر اعلیٰ ہوں۔ ریاست میں بجٹ اجلاس چل رہا ہے۔ میں اس میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔ میری بیوی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ پھر بھی مجھے ایک دن کے لیے یہاں آنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ تیجسوی یادو کو پہلے بھی سمن دیا گیا ہے۔ کیس میں ہماری چارج شیٹ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ ہم اس ماہ رپورٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس پر تیجسوی یادو نے یقین دلایا کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہونے کو تیار ہیں۔ تاہم، سی بی آئی نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ تیجسوی یادو کو گرفتار نہیں کرے گی۔ اس شرط پر تیجسوی یادو نے ہفتہ کو ذاتی طور پر سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کا یقین دلایا۔

اس کے بعد اب یہ طے ہوگیا ہے کہ بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو 25 مارچ کو ذاتی طور پر سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں حاضر ہوں گے۔ اس سماعت کے دوران تیجسوی یادو کے وکیل نے عدالت میں ہنستے ہوئے ایک بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں حاضر ہوا اور اگر آئی او نے اچانک کہا کہ ہمیں اوپر سے کال آئی ہے ہمیں گرفتار کرنا پڑے گا۔ پھر ..... اس وقت اوپر سے آئے فون کو سنبھالنا بہت مشکل ہے۔ پتہ نہیں اوپر سے کون فون کرتا ہے؟ تاہم اس سماعت کے دوران ہی سی بی آئی نے تیجسوی یادو کو گرفتار نہیں کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد تیجسوی ذاتی طور پر پیشی کے لیے راضی ہو گئے۔

یہ معاملہ لالو پرساد سے متعلق ہے جو 2004 سے 2009 تک مرکزی وزیر ریلوے تھے۔ الزام ہے کہ لالو پرساد نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے خاندان کو زمین کے عوض ریلوے میں نوکری دلائی۔ سی بی آئی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ریلوے میں کی گئی بھرتیاں ہندوستانی ریلوے کے ضابطوں اور رہنما خطوط کے مطابق نہیں تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...