تیجسوی یادو چوتھی بار بھی راہل کے اسٹیج سے غائب، آخر کیوں ؟ 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd April 2019, 1:07 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ: 21 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس صدر راہل گاندھی کی چوتھی ریلی ہفتہ کو سپول میں ہوئی، لیکن تیجسوی یہاں بھی ان کے ساتھ اسٹیج پر نہیں نظر آئے۔ وہ راہل گاندھی کے جلسہ کے وقت کھگڑیا میں وی آئی پی امیدوار مکیش سہنی کے لئے انتخابی ریلی کر رہے تھے۔ اس کے پہلے راہل گاندھی کی ریلی کٹیہار میں ہوئی تھی۔ اس دن بھی تیجسوی یادودوسری جگہ رابطہ مہم میں تھے ۔ جبکہ راہل کی گیا والی ریلی کے دن تیجسوی کہیں اور مہم میں مصروف تھے۔ اس دن آر جے ڈی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تیجسوی یادو کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ر یلی میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔ دوسری طرف این ڈی اے کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلیوں میں جے ڈی یولیڈر نتیش کمار موجود رہتے ہیں۔ اس کی وجہ مہا گٹھ بندھن میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ یہ سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔اگرچہ راہل گاندھی کے ساتھ مشترکہ اسٹیج پر موجود کیوں نہیں ہوتے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔