تلنگانہ: خاتون تحصیلدار کو ایک شخص نے زندہ جلایا، پھر خود بھی لگا لی آگ

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2019, 12:04 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد،5؍نومبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی)  ایک چونکادینے والے واقعہ میں تلنگانہ کے عبداللہ پور میٹ کی ایک خاتون تحصیلدار کو حیات نگر میں واقع ان کے دفتر میں ایک شخص نے زندہ جلادیا جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق وجیا ریڈی اپنے دفتر میں واقع چیمبرمیں تنہا تھی کہ سریش نامی شخص ان کے چیمبرمیں داخل ہوا جس نے ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان پر پٹرول ڈال کر ان کو آگ لگادی۔اس واقعہ کے بعد اس نے خود کو بھی آگ لگالی۔

اس واقعہ میں سریش 30فیصد جھلس گیا جبکہ وجیا مدد کے لئے کمرہ سے چیخ وپکارکرتی ہوئی باہر نکل آئی۔دفتر میں اس وقت دو ملازمین موجود تھے جنہوں نے ان کی آگ کو بجھاتے ہوئے ان کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ شدید طورپر جھلس گئی جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی۔تحصیلدار کو بچانے کی کوشش میں مزید دو ملازمین بھی جھلس گئے۔جھلسے ہوئے افراد میں تحصیلدار کا ڈرائیور اور اٹنڈر بھی شامل ہے جن کو علاج کے لئے حیات نگر کے اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی کمشنر پولس رچہ کنڈہ اور پولس کے دیگر اعلی عہدیدار عبداللہ پور میٹ پولس وہاں پہنچے جنہوں نے جانچ شروع کردی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا گیا۔پولس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مختلف زاویوں سے اس کی جانچ شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ کی قیادت کی وجہ سے ایودھیا پر ایسا فیصلہ آیا، یوگا گرو بابا رام دیو نے نوے فیصد مسلمانوں کے آباء واجداد کو ہندو بتایا

 9 نومبر کو ایودھیا معاملے میں فیصلہ آنے کے بعدجہاں پہلے ہرطرف’’ امن اورکسی کی جیت نہیں ‘‘کے دعوے اوربیانات دیے جارہے تھے،اب حسب ِ توقع اشتعال انگیزبیانات آنے شروع ہوگئے ہیں۔جس سے سوال آتاہے کہ کیااپنے لیڈروں کوزبان قابورکھنے کی نصیحت بھی جملہ تونہیں تھی؟

لکھنؤ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے عاملہ کی میٹنگ، بابری مسجد معاملہ کے فریق اقبال انصاری ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے

 آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے عاملہ کی میٹنگ اتوار 17؍ نومبر کو دارالعلوم ندوۃ العلماء میں منعقد ہوگی، اس میٹنگ میں ملک بھر سے بورڈ کے ایکٹیو اراکین شامل ہونے کےلیے وہاں پہنچ چکے ہیں صبح ساڑھے گیارہ بجے سے میٹنگ شروع ہوگی۔

کشمیر: خراب موسمی حالات، جوتوں کی قیمتیں آسمان پر

 وادی کشمیر میں وقت سے پہلے ہی موسم کی بے رخی نے جہاں اہلیان وادی کو درپیش مصائب ومسائل کو دو بھر کردیا وہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ جوتے فروشوں نے اس کا بھر پور فائدہ اٹھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

کشمیر میں غیر یقینی صورتحال کا 104 واں دن، ہنوز غیر اعلانیہ ہڑتالوں کا سلسلہ جاری

وادی کشمیر میں ہفتہ کے روز لگاتار 104 ویں دن بھی غیر یقینی صورتحال کے بیچ معمولات زندگی پٹری پر آتے ہوئے نظر آئے تاہم بازار صبح اور شام کے وقت ہی کھلے رہتے ہیں اور سڑکوں پر اکا دکا سومو اور منی گاڑیاں چلتی رہیں لیکن نجی ٹرانسپورٹ کی بھر پور نقل وحمل سے کئی مقامات پر ٹریفک جام ...

منگلورو میں بیاریس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام’ ملت کی تعلیمی  ترقی میں مساجدکی جماعتوں کا کردار‘ ورکشاپ کا انعقاد: نشیلی اشیاء کی لت سے نوجوان کا تحفظ بہت ضروری : سید محمد بیاری

مسلم نوجوان نشیلی اشیاء (ڈرگس) کے عادی بنتے جارہے ہیں ان کی جوانیاں ڈرگس میں برباد ہورہی ہیں، ملت کا مستقبل سنوارنے والے نوجوانوں کا غلط راہ پر چلے جانے اورتعلیم سے محروم ہونے میں نشیلی اشیاء کی لت کے عادی ہونا ایک بڑا اہم سبب ہے۔ اس کے ازالے کے لئے پولس کے تعاون سے ہر ایک مسلم ...

غیر ملکی کرنسی معاملہ: بھٹکل کے ایک مکان سے پولیس نے ضبط کئے 15لاکھ روپئے

کاروار میں غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ تقریباً91لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی لے جانے کے الزام میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے محمد سراج اور عبدالنذیر کی گرفتاری کے بعدکاروار اور بھٹکل کی پولیس نے بھٹکل کے دو مکانات پر چھاپہ ماری کی تھی۔

سابق ضلع انچارج وزیر اور رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کا بھٹکل دورہ۔ کانگریسی لیڈران کے ساتھ میٹنگ

ہلیال حلقے سے رکن اسمبلی اور سابق وزیر آر وی دیشپانڈے اس وقت دھارواڑ، شمالی کینرا اور اڈپی ضلع کے دورے پر ہیں۔ جمعہ کے دن بھٹکل پہنچنے پر انہوں نے کانگریسی لیڈروں اورکارکنان کے ساتھ ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔

کاروار میں 47و یں نیشنل چلڈرنس سائنس کنونشن کا ہوگا انعقاد۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ توجہ دیں

نیشنل کاونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونی کیشن، گورنمنٹ آف انڈیا، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ، محکمہ تعلیمات عامہ، کرناٹکا کے اشتراک سے ضلعی ریاستی اور ملکی سطح بچوں کا سائنس کنونشن منعقد کیا جارہا ہے۔