اگلے سال سے ہائی اسکول سطح پر طلباء کو تکنیکی تعلیم دی جائے گی: بسواراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2022, 11:45 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 16؍جولائی(ایس او  نیوز)اگلے تعلیمی سال سے ریاستی حکومت ہائی اسکول سطح پر ہی تکنیکی تعلیم کے متعلق بنیادی معلومات فراہم کر نے کے لئے ضروری قدم اٹھانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یہ اعلان جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کیا۔

ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں عالمی یوم ہنرمندی تقریبات میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1960کے دہے میں طلباء کو ہائی اسکول کی سطح پر ہی تکنیکی تعلیم سے آراستہ کردیا جاتاتھا بعد میں مرحلہ وار اس سلسلہ کو ختم کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ابتدائی مرحلہ میں ہی اگر بچوں کو اپنی گزربسر کے بارے میں بنیادی تربیت دے دی جائے تو اس سے ان کو مستقبل میں کافی فائدہ ہو گا۔ اسی مقصد کے تحت حکومت نے پرانے نظا م کو جدید تقاضوں کی بنیاد پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9,8اور10ویں جماعت کے طلباء کو اگلے سال سے بنیادی تکنیکی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مندی کے شعبے میں کرناٹک کو ملک کی تمام ریاستوں سے آگے ہو نا چاہئے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست بھر میں آئی ٹی آئی مراکز کی جدید کاری کی جائے گی اور ان میں داخلوں کی تعداد کو بھی بڑھایا جائے گا۔ریاست کے چھ اہم انجینئرنگ کالجوں کو آئی آئی ٹی کے درجے تک ترقی دی جائے گی۔

مسٹر بومئی نے کہا کہ استری شکتی گروپوں کے ذریعے حکومت 5لاکھ خواتین کو ہنر مندی کی تربیت سے آراستہ کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائین نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمندی کے شعبہ میں ایسی تربیت سے آراستہ کرنے کا منصوبہ ہے جو دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق ہو۔ ضلع اور ریاستی سطح پر حکومت نے اس کے لئے چند نجی اداروں سے اشتراک کیا ہے۔انفوسس ادارے کی جانب سے 27لاکھ افراد کو تربیت دی گئی ہے، ان میں سے 17لاکھ کا تعلق کرناٹک سے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔